وفاق ٹائمز،

27اکتبر
عبادت گاہ پر حملہ قابل مذمت، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، پاکستان

عبادت گاہ پر حملہ قابل مذمت، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، پاکستان

یاد رہے کہ گذشتہ شب ایران کے صوبے فارس میں امامزادہ شاہ چراغ کے مزار پر ایک دہشت گرد نے حملہ کرکے 15 زائرین کو شہید کر دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا، امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے مشہور ہے۔

26اکتبر
حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی وفات پر علامہ عارف واحدی کی تعزیت

حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی وفات پر علامہ عارف واحدی کی تعزیت

مرحوم نے ساری زندگی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کی ھے جو انتہائی لائق تحسین ھے ان شااللہ ان کی اور دیگر کشمیری مجاھدین کی کوششیں اور کاوشین رنگ لائیں گی اور کشمیر انڈیا کے ظلم و بربریت سے نجات حاصل کرے گا-

25اکتبر
مولانا عباس انصاری مفاہمت اور مصالحت کی موثر آواز تھے، بھارتی سابق وزیر

مولانا عباس انصاری مفاہمت اور مصالحت کی موثر آواز تھے، بھارتی سابق وزیر

سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوزؔ نے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عباس انصاری کے انتقال سے جموں و کشمیر کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ مولانا کی آواز مفاہمت اور مصالحت کی موثر آواز تھی جس کے لئے اُن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

25اکتبر
بھکر، مدرسہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 51 بچوں کی حالت غیر ہوگئی

بھکر، مدرسہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 51 بچوں کی حالت غیر ہوگئی

تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ لعل درویش میں قائم ایک مدرسہ میں زہریلا کھانا کھانے سے زیر تعلیم بچوں کی حالت بگڑ گئی۔

24اکتبر
معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا، اہلیہ کا دعویٰ

معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا، اہلیہ کا دعویٰ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن حکام سے معلومات حاصل کر رہا ہے۔ معروف صحافی کے انتقال پر ان کے ساتھیوں، صحافی برادری اور سیاستدانوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے بھائی، میرے دوست، میرے ساتھی ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، میں اب بھی یقین نہیں کرسکتا، یہ خبر دل ٹوٹنے سے بھی زیادہ اذیت ناک ہے، یہ بہت غلط اور تکلیف دہ ہے۔

22اکتبر
پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی قونصل جنرل

پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی قونصل جنرل

حسن نوریان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے یہ غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ایران میں خواتین کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے، ایران میں خواتین کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، 25 فیصد خواتین کو ملازمتوں میں حصہ دیا جاتا ہے، 1100 ججز خواتین ہیں، 700 اداروں کی سربراہ خواتین ہیں، 99.9 فیصد خواتین تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

20اکتبر
حکومتی درخواست مسترد؛ سپریم کورٹ کا لانگ مارچ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے انکار

حکومتی درخواست مسترد؛ سپریم کورٹ کا لانگ مارچ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے انکار

وفاق ٹائمز، سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے خلاف پہلے سے کوئی بھی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ حکومت […]

20اکتبر
23 ربیع الاول، حضرت معصومہ (س) کی مقدس شہر قم آمد کا دن

23 ربیع الاول، حضرت معصومہ (س) کی مقدس شہر قم آمد کا دن

روایتی استقبالیہ کاروان میں حرم مطہر کے خادمین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوتے ہیں۔

20اکتبر
ممتاز علمی لیاقت ملک کا سب سے اہم سرمایہ، یونیورسٹی ملک پر سامراج کے غلبے کے راستے کی رکاوٹ

ممتاز علمی لیاقت ملک کا سب سے اہم سرمایہ، یونیورسٹی ملک پر سامراج کے غلبے کے راستے کی رکاوٹ

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی تناظر میں اسلامی جمہوریہ کا شیرازہ بکھرنے کے بارے میں کچھ بے بنیاد تجزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پچھلے تینتالیس برس میں بارہا اسلامی جمہوریہ ایران کا شیرازہ بکھرنے کی باتیں کی گئي ہیں لیکن انقلاب کی پائيداری اور اس کی پیشرفت کے تسلسل سے واضح ہو گيا کہ یہ تجزیہ غلط اور غیر حقیقی ہے۔