21آوریل
اقبالؒ کے فلسفہِء خودی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اقبالؒ کے فلسفہِء خودی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات پر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

26فوریه
تاریخ ایرانی عوام کی علمی خدمات کی گواہ ہے، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر

تاریخ ایرانی عوام کی علمی خدمات کی گواہ ہے، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر

تہران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ کیا اور اس انٹرنیشنل علمی ادارے کے مدیران سے ملاقات کے دوران کہاکہ قم شہر گرانقدر فرہنگی اور تاریخی ورثے کا حامل ہے اور حضرت معصومہ(س) کا حرم تمام مسلمانوں کے نزدیک انتہائی بلند مقام او رمنزلت رکھتا ہے۔

26فوریه
ایران ،پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش

ایران ،پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش

پاکستان میں ایرانی سفیر ’’سید محمد علی حسینی‘‘ نے صوبہ پنجاب میں واقع ایک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب میں کہاکہ ایران پاکستان تجارت میں قومی کرنسی کے استعمال کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی بنک آف ایران نے پاکستان کو ایک مسودہ پیش کیا ہے اور ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

25فوریه
دورہ روس پر ہم نے امریکا کے معصومانہ سوال کا مؤدبانہ جواب دے دیا، وزیر خارجہ

دورہ روس پر ہم نے امریکا کے معصومانہ سوال کا مؤدبانہ جواب دے دیا، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس کے دورے سے قبل امریکا کی جانب سے ایک اعلی سطح کا رابطہ کیا گیا تھا، اور پاکستان سے امریکا نے معصومانہ سوال کیا تو ہم نے موٴدبانہ جواب دے دیا، پاکستان کا مؤقف جوں کا توں رہا اور کوئی دباوٴ قبول نہیں کیا۔

25فوریه
امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور جال میں پھنس گیا، عارف علوی

امریکا نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور جال میں پھنس گیا، عارف علوی

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے غلط لگتا تھا کہ امریکا نے ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھا ہوگا۔

24فوریه
یوکرائن میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا کو فوری وطن لوٹنے کی ہدایت

یوکرائن میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا کو فوری وطن لوٹنے کی ہدایت

پاکستانی سفیر برائے یوکرائن نے وہاں زیرتعلیم پاکستانی طلبا سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر وہ کشیدگی کے پیش نظر جلد از جلد وطن لوٹ جائیں۔

23فوریه
وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے

وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے

وزیرا عظم عمران خان آج روس کے دورے پر دو روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے، اس دورے کو انتہائی اہم اور دونوں ممالک کے درمیان نئے سفارتی تعلقات کی نوید سمجھا جارہا ہے۔

23فوریه
سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

رحمان ملک پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کے رکن تھے، وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ رہے، سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے

21فوریه
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی دوحہ پہنچ گئے، پرتباک استقبال

ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی دوحہ پہنچ گئے، پرتباک استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر کے دو روزہ دورے پر دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ صدر رئیسی اس سفر میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

17فوریه
وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات، پولیو کے خاتمے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات، پولیو کے خاتمے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔