29آوریل
آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات

آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

23فوریه
مدرسہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نجف اشرف

مدرسہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نجف اشرف

مدرسہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا جامعۃ الکوثر کے ان طلاب سے مخصوص ہے کہ جو کفایتین مکمل کر کے پاکستان سے نجف اشرف تشریف لاتے ہیں۔ ادارے کی طرف سے نئے آنے والے طلباء کرام کی تعلیمی میدان میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سہولت مہیا کی جاتی ہے اور یوں وہ نجف اشرف میں امتحان دینے سے قبل کسی قسم کی مشکل کا شکار نہیں ہوتے۔

23فوریه
رہبر معظم انقلاب کی زبانی مرحوم آیت اللہ خوشوقت سے منقول مکاشفہ

رہبر معظم انقلاب کی زبانی مرحوم آیت اللہ خوشوقت سے منقول مکاشفہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مرحوم آقائے خوشوقت فرماتے تھے ایک عارف نے حالتِ مکاشفہ میں دیکھا کہ ایک اونچا اسٹیج موجود ہے جس پر کچھ جوان لڑکےآتے ہی اچھل کر ایک ہی چھلانگ سے چڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ یہ عارف بار بار کوشش کرنے کے باوجود اس جگہ پر چڑھنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور ہر بار زمین پر گر جاتا تھا۔ پھر متوجہ ہوا کہ وہ لوگ جوان تھے اور میں بوڑھا ہوں۔

22فوریه
کالعدم دہشت گرد تنظیم کو یکساں نصاب تعلیم،مذہبی علمی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں،علامہ مرید نقوی

کالعدم دہشت گرد تنظیم کو یکساں نصاب تعلیم،مذہبی علمی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں،علامہ مرید نقوی

امن وامان کے ذمہ دار ریاستی ادارے بھی کالعدم دہشت گرد عناصر کی شرانگیزی کا نوٹس لیں

22فوریه
عورت کی عفت اور اس کا پردہ، باطل اور شیطان پرست افراد کے مشن کو ختم کرنے کے لئے ایک کاری ضرب ہے، جامعۃ الزہراؑ اسلام آباد کی طالبات کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

عورت کی عفت اور اس کا پردہ، باطل اور شیطان پرست افراد کے مشن کو ختم کرنے کے لئے ایک کاری ضرب ہے، جامعۃ الزہراؑ اسلام آباد کی طالبات کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

دین جہاں مردوں کے لئے حقوق مقرر کرتا ہے وہاں عورتوں کے حقوق کے بارے میں بھی تاکید کرتا ہے۔ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے ذلت و رسوائی کی وجہ سمجھی جانے والی مخلوق (عورت) کو اعلیٰ مقام عطا کیا ہے اور آج کے جدید دور کی تہذیبی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس نے عورت کے اندر بے حیائی کا رجحان پیدا کر دیا ہے

22فوریه
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے متعلق افواہوں کی تردید

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے متعلق افواہوں کی تردید

الکفیل ہسپتال نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی حالت خراب ہونے اور ان کے انتقال کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

21فوریه
رهبر معظم انقلاب کی طرف سے آیت الله علوی گرگانی کی عیادت

رهبر معظم انقلاب کی طرف سے آیت الله علوی گرگانی کی عیادت

حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی نے ہسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے حضرت آیت الله گرگانی کی عیادت کی اور ان کے علاج کی صورتحال دریافت کی.

19فوریه
اسرائیل کے حوالے سے دہرا عالمی معیار بین الاقوامی امن کےلئے خطرہ،علامہ ساجد نقوی

اسرائیل کے حوالے سے دہرا عالمی معیار بین الاقوامی امن کےلئے خطرہ،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ اسرائیل کا وجود ناجائزہے، عالمی استعمار مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے،صیہونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں ، اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو تیار نہیں، کیا اب بھی ایسی ریاست کے وجود کا باقی رہنے کا جوا ز ہے ؟

19فوریه
آیۃ اللہ علوی گرگانی کو جسمانی کمزوری کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا

آیۃ اللہ علوی گرگانی کو جسمانی کمزوری کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا

حجۃ الاسلام محمد رضا طالبی نے مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کی صحتیابی کے لئے تمام مؤمنین سے دعائے صحت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مؤمنین، عقیدت مندوں اور آپ کے مقلدین سے دعا اور سورہ الحمد کی تلاوت کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

18فوریه
عرب ممالک میں اسرائیلی اثرورسوخ پر تشویش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

عرب ممالک میں اسرائیلی اثرورسوخ پر تشویش ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حافظ ریاض نجفی نے کہا اللہ تعالیٰ نے حق و انصاف اور عدالت کے قیام کے لئے انبیاءؑ کے ساتھ کتابوں کو بھی نازل فرمایاتاکہ سب کے ساتھ انصاف کا برتاﺅ کیا جائے، گھر والوں حتیٰ کہ اپنے ساتھ بھی انصاف کیا جائے یعنی ایسا نہ ہو کہ غلط کاریوں کی بنا پر سزا بھگتنا پڑے۔