16می
مغربی دنیا کا فلسطین کی حمایت میں قیام مذہبی نہیں، نظریاتی ہے، علامہ امین شہیدی

مغربی دنیا کا فلسطین کی حمایت میں قیام مذہبی نہیں، نظریاتی ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مغربی دنیا کا فلسطین کی حمایت میں قیام مذہبی نہیں، نظریاتی ہے۔ یہ قیام اس سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہے جس کی بنیاد غیر منصفانہ پالیسیز پر رکھی گئی ہے۔ اہلِ مغرب کی بیداری اِس چیز کی علامت ہے کہ جب انسان کا شعور بلند ہوتا ہے تو پھر اسے کسی ہادی کے بغیر بھی سچائی کا راستہ نظر آتا ہے۔

11دسامبر
علامہ ناصر عباس جعفری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، پریانتھاکمارا کے قتل پر اظہار افسوس

علامہ ناصر عباس جعفری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، پریانتھاکمارا کے قتل پر اظہار افسوس

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے پائیدار برادرانہ تعلقات پورے خطے کے لئے اہم ہیں، دشمن کی کوشش تھی کہ ان تعلقات کو خراب کیا جائے، لیکن سری لنکن حکومت نے حکمت و بصیرت کا مظاہرہ کیا اور ان پر آنچ نہیں آنے دی، ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے قانونی عمل میں تیزی لائی جانی چاہیئے۔

11دسامبر
مسنگ پرسنز کا معاملہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

مسنگ پرسنز کا معاملہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

جامع مسجد المصطفیٰ شیخوپورہ کے پرنسپل و امام مسجد علامہ فضل عباس قمی کو ‏لاپتہ کئے جانے کے خلاف صوبائی دفتر سے جاری مذمتی بیان میں صدر ایس یو سی سندھ نے کہا کہ اگر کوئی شہری کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے تو اس ملک میں قانون موجود ہے، آئین موجود ہے، عدالتیں موجود ہیں، ایسے فرد یا افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیئے، ان پر کیس چلنے چاہیئں نہ کہ کسی کو بھی اٹھا کر غائب کر دیا جائے۔

11دسامبر
علامہ مرید نقوی کا لاہور سے دینی مدارس کے دوروں کا آغاز

علامہ مرید نقوی کا لاہور سے دینی مدارس کے دوروں کا آغاز

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاتا رہا ہے۔ جس کے لئے مختلف سطحوں پر مشاورتی عمل جاری رہتا ہے۔ علامہ مرید نقوی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔ جس کے بعد سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورہ جات بھی کئے جائیں گے۔

10دسامبر
کوئی بھی جدید شہر جدید ذرائع آمد ورفت کے بغیر مکمل نہیں، وزیراعظم

کوئی بھی جدید شہر جدید ذرائع آمد ورفت کے بغیر مکمل نہیں، وزیراعظم

ایران کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی طاقتوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں، اس کے باوجود ایران کا دارالحکومت تہران ایک جدید ترین شہر ہے

09دسامبر
رانا شمیم کے بیان سے جی بی کے محب وطن شہریوں کی دل آزاری ہوئی، شیخ میرزا علی

رانا شمیم کے بیان سے جی بی کے محب وطن شہریوں کی دل آزاری ہوئی، شیخ میرزا علی

اپنے ایک بیان میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ ذمہ دار حلقوں کی جانب سے جی بی کے تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہ ہونے کا بیان بھارتی پروپیگنڈے کی تقویت کا باعث بن رہا ہے۔

09دسامبر
انصاف کی صورتحال ابتر،سسٹم کی اصلاح ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

انصاف کی صورتحال ابتر،سسٹم کی اصلاح ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام عدل میں بہت سی خامیاں ہیں جس کے باعث اعلیٰ سطحی کیسز سے لے کر نچلی سطح تک صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوپاتا، ہم خود اس نا انصافی سے متاثر ہیں ، پورے نظام میں سب سے بڑی خامی بہتر اندازاور غیر جانبدارانہ و منصفانہ تفتیش ہے، جاندار اور شفاف پراسیکیوشن کا نہ ہوناہے ، جب تک منصفانہ تفتیش ، جاندار پراسیکیوشن اور مداخلت یا دباﺅ سے پاک نظام نہیں ہوگا اس وقت تک انصاف کی فراہمی خواب رہے گی۔

09دسامبر
لاہور، ایرانی سی ٹی ڈی افسران کا دورہ ایف آئی اے

لاہور، ایرانی سی ٹی ڈی افسران کا دورہ ایف آئی اے

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکر خدابخش اور ڈائریکٹر لاہور زون ون ڈاکٹر رضوان نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد کو ایف آئی اے کے طریقہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایرانی وفد کے اراکان نے ایف آئی اے کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔

09دسامبر
طاغوتی طاقتیں پیغمبراسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں، اسلم رضا

طاغوتی طاقتیں پیغمبراسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں، اسلم رضا

لاہور میں تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو میں اے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تاجدار ختم نبوت کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سربلند رہے گا۔ محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ عشق رسول ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔

08دسامبر
امریکا و استعماری قوتیں تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہیں، متحدہ علماء محاذ

امریکا و استعماری قوتیں تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہیں، متحدہ علماء محاذ

علماء نے کہا کہ فلسطین و کشمیر پر اسرائیلی و بھارتی انسانیت سوز وحشیانہ مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے۔ مظالم کے خاتمے اور آزادی تک مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔