شہداء کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا، رہبر انقلاب آیت خامنہ ای
























جناب بہنام نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان مراسم میں ملک کی140 انجمنوں اوردس بین الاقوامی انجمنوں کو حرم امام رضا علیہ السلام کا متبرک پرچم ہدیہ کیا جائے گا،مراسم عزاء کے اختتام پر حرم امام رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر پر سیاہ چادر چڑھائی جائے گی اور گنبد مطہر پر نصب سبز پرچم کو اتار کر سیاہ پرچم نصب کیا جائے گا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی 58 ویں نشست کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے جوان طلباء اپنے ایمان اور ذاتی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے بڑے مسائل اور امور میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت حسینیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی کے محمد ابراہیم آڈیٹوریم لیاقت نیشنل لائبریری میں عالمی تناظر میں امام حسین علیہ السلام کا پیغام کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کی صدارت علامہ شہشناہ حسین نقوی نے کی۔
اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے عید مباہلہ کے بابرکت موقع پر اجتماعی شادیوں کے ذریعے 19 جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔
علامہ ساجد علی نقوی نے کہاکہ عزادار کا موقف یہ ہے کہ مجلس ضرور ہوگی اس کیلئے جتنی بھی قربانی دینا ہو گی، دیں گے، عزادار کو تیار رہنا چاہیے، پُرامن احتجاج کیلئے، اگر مجلس عزا روکی جائے تو اس پر احتجاج ہوگا، عزادار احتجاج کریں گے، ہمارا فلسفہ محاذ آرائی نہیں، بلکہ قربانی ہے اور ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں، دریغ نہیں کریں گے۔
اس سلسلے میں پاکستانی زائرین کوصوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحدوں سے ملک کے جنوبی اور مغربی صوبوں تک پہنچانےکے لئے یہ فیصلہ کیا گیاکہ آستان قدس رضوی پاکستانی زائرین کی آمد و رفت کے لئے پاکستانی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے متعلقہ اہلکاروں کے ذریعہ 400 پاکستانی بسیں منگوانے کے لئے رابطہ کرے
انہوں نے مزید کہاکہ مامون نے امام رضا علیہ السلام سے امیر المومنین علی علیہ السلام کی امامت و ولایت پر دلالت کرنے والی بہترین آیت کے بارے میں پوچھا تو امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام نے بھی سورہ آل عمران کی آیت نمبر 61 اور مباہلہ کی بحث کی طرف اشارہ کیا تھا
سابق صدر اسلام آباد بار کونسل ریاست آزاد نے کہا کہ تحریک کربلا کا منشور ظلم وزیادتی اور ناانصافی کے خلاف قیام کرنا تھا، یہاں بھی عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، ہمیں ظلم کے خلاف کھڑا ہونا اور مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے، عالمی استعمار دین اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جنہیں روکنا اور ناکام بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحتی شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت ہے، سندھ اور ایران کے درمیان کئی ثقافتی اور سیاحتی مشترکات ہیں، جن کی بنیاد پر تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔