23آوریل
مختصر حالات زندگی حضرت علامہ مفتی جعفر حسین

مختصر حالات زندگی حضرت علامہ مفتی جعفر حسین

1928میں جب آپکی عمر 14سال تھی اعلی تعلیم کے حصول کے لئے مرکز علم و ادب حوزہ علمیہ لکھنؤ داخل کروا دیا گیا۔اپ نے لکھنوء سے فاضل ادب اور فاضل حدیث کی اسناد بھی حاصل کیں خدا داد صلاحیت اور اعلی زہانت کی بدولت آپ نے 16سال کا نصاب صرف 8سال میں امتیازی حیثیت سے پاس کیا

16ژانویه
وفات مادرگرامی شجاعت و وفا، حضرت ام البنین (س)

وفات مادرگرامی شجاعت و وفا، حضرت ام البنین (س)

ان کا نام فاطمہ اور کنیت ام البنین ( بیٹیوں کی ماں) تھی۔ ان کے ماں باپ بنی کلاب خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جو پیغمبر اسلام (ص) کے اجداد تھے۔ ان کے باپ حزام اور ماں ثمامہ یا لیلی ہیں۔ ان کے شوہر علی بن ابیطالب (ع) اور ان کی اولاد عباس ، عبد اللہ، جعفر اور عثمان ہیں کہ چاروں بیٹے سر زمین کربلا میں امام حسین (ع) کی رکاب میں شہید ہوئے۔ حضرت ام البنین (ع) کی آرام گاہ، مدینہ منورہ میں قبرستان بقیع میں ہے۔

12ژانویه
اولو الامر کی حقیقی تعبیر و تشریح

اولو الامر کی حقیقی تعبیر و تشریح

۱۔ اولی الامر کے تعین میں یہ اختلاف و اضطراب اپنی جگہ، لیکن اگر ہم ان نظریات کی روشنی میں مسلم معاشرے کے اہل حل و عقد اور اہل علم کے اجماع کو اولی الامر کی مشروعیت حاصل ہونے کے نتائج و آثار کا گہرا مطالعہ کریں تو اس اطاعت کے بھیانک اثرات صفحۂ تاریخ پر ثبت نظر آتے ہیں۔

07ژانویه
مجھ کو سمجھیں گے میرے بعد زمانے والے

مجھ کو سمجھیں گے میرے بعد زمانے والے

شہید قاسم سلیمانی اور شہید مہدی مہندس اگرچہ دو اسلامی ممالک یعنی ایران و عراق سے وابستہ تھے لیکن ان کے کارہائے عظیم نے انہیں عالم ِ اسلام میں ایک نمایاں اور ممتاز شناخت عطا کردی۔ اور موجودہ صدی کی جید انسانوں میں ان کا شمار ہوگیا۔ اور وہ پورے عالم ِ اسلام کی عمومی طور پر ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر دنیا میں متعارف ہوئے۔

05ژانویه
5 جنوری۔۔۔۔ حقِ خود ارادیت تو دور کی بات

5 جنوری۔۔۔۔ حقِ خود ارادیت تو دور کی بات

جہانِ اسلام کو خبر ہو یا نہ ہو، عالمی برادری کو بھی یاد ہو یا نہ ہو، آج پانچ جنوری ہے۔ 1949ء کو آج ہی کے دن اقوامِ متحدہ نے ایک انتہائی اہم قرارداد منظور کی تھی۔ اس قرارداد میں کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت تسلیم کیا گیا تھا۔ تاریخی اسناد کے مطابق 1947ء میں ہی کشمیریوں نے علمِ آزادی بلند کر دیا تھا۔

02ژانویه
گلگت بلتستان پر مسلط ثقافتی یلغار اور این جی اوز

گلگت بلتستان پر مسلط ثقافتی یلغار اور این جی اوز

کسی بھی قوم کی پہچان اور اس کا تشخص ان کا تمدن اور ثقافت ہوا کرتی ہے،اگر کوٸی قوم زندہ ہے تو اس کی ثقافت اور تمدن کی وجہ سے ہے اگر کوئی اپنے تمدن اور ثقافت کو بھول جائے تو اس کا چہرہ مسخ ہوجائے گا لہذا زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت اور تمدن کو زندہ رکھتی ہیں۔

02ژانویه
مکتب سلیمانی کا عِرفانی منہَج

مکتب سلیمانی کا عِرفانی منہَج

ابھی چند سال پہلے جب مشرق و مغرب میں شیطان کی طاقت کا ڈنکا بج رہا تھا اور چاروں سمت سے شیاطین کے تیروں کا مینہ برس رہا تھا تو ایسے میں قاسم سلیمانی نے بارود کے مُصلّے پر نمازِ عشق ادا کی۔ ہم نے دیکھا کہ قاسم سلیمانی کی اس نمازِ عشق نے طالبان، القاعدہ اور داعش جیسے خونخواروں کے شکنجے سے بےبس انسانیت کو نجات دلائی۔ قاسم سلیمانی عالمِ بشریت کیلئے شیطان کے مقابلے میں ایک الہیٰ اور آہنی سِپر تھے۔

22دسامبر
تبلیغی جماعت پر پابندی اور مذہبی طبقے کی پریشانیاں

تبلیغی جماعت پر پابندی اور مذہبی طبقے کی پریشانیاں

تبلیغی جماعت نے اگر وہاں بدامنی پیدا کی ہے تو ان افراد کیخلاف کارروائی کریں، پوری جماعت جو پوری دنیا میں امن پسندی کیوجہ سے معروف ہے، اس پر پابندی اور ان پر خلاف اسلام عقائد کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔ اپنے مقابل نظریات کو برداشت کرنا، آزادی اظہار کا لحاظ رکھنا ہر ریاست کی ذمہ داری ہے۔

13دسامبر
اولاد کو نماز کی  تعلیم و تربیت دینے کا شرعی حکم (دوسری قسط)

اولاد کو نماز کی  تعلیم و تربیت دینے کا شرعی حکم (دوسری قسط)

اگر بچوں کو نماز کی تعلیم و تربیت  دیناوالدین کی شرعی  ذمہ دار ہے  تو اس کے دلائل کیا ہیں؟ کیا والدین پر لازم ہیں کہ وہ براہ راست خود اس ذمہ داری کو نبھائے یا کسی اور کے ذریعہ سے بھی وہ اس عمل کو انجام دے سکتا ہے؟

12دسامبر
تری قربت کے لمحے پھول جیسے

تری قربت کے لمحے پھول جیسے

حجۃ الاسلام شیخ محمد علی صابریؒ کا تعلق اگرچہ تھماچو تسرسے تھا؛ لیکن ان سے ہماری پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی۔ایک وقت وہ تھا کہ کراچی میں رہنے والے ہمارے علاقے کے اکثرطلباء مختلف مناسبتوں سے ان کے ہاں جاتے ، اور ان سے درس اخلاق کی درخواست کرتے تھے۔ سب انہیں ”آغا صابری“ کہتے تھے، سو ہم نےبھی ”آغا صابری“ کے درس میں شرکت کی ، اور وہی ہماری پہلی ملاقات تھی۔