05می
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت اور علمی فیوض

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت اور علمی فیوض

زیارت جامعہ محمد و آلِ محمد ﷺ کا قصیدہ ہے، حضرت امام علی النقی علیہ السلام کا ہم پر احسان ہے کہ انہوں اپنے انتہائی فصیح و بلیغ کلام میں زیارت جامعہ کی تدوین کی جو حقائق اور معرفت کا بے پایاں سمندر ہے۔ حضرت امام جعفر صادقؑ کی شخصیت زیارت جامعہ میں بیان کردہ ان خصائص کی مجسم تصویر ہے۔

23اکتبر
رحمت اللعالمین(ص) کی رحمت کے جلوے

رحمت اللعالمین(ص) کی رحمت کے جلوے

ارباب لغت کے نزدیک رحمت کے معنی رحمدلی، کسی پر مہربان ہونا، کسی پر شفقت کرنا اور ترس کھانا ہیں۔ لفظِ رحمت انسان کے لیے نرمی، محبت سے پیش آنا اور لغزشوں و کوتاہیوں کو نظر انداز کرنے کے معنی میں آتا ہے۔ لیکن یہی لفظ جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے معنی اللہ تعالی کی ذات اور ہستی کے شایان شان مراد لینا ہوں گے۔ لہذا اللہ تعالی کا رحیم ہونے سے مراد اللہ تعالی کا انسان کی خطائیں بخش دینا اور انسان کی غلطیوں اور بڑے بڑے جرائم پر فورا پکڑ نہ کرنا اور اپنی نعمتوں سے اس کو نوازنا ہے۔

22اکتبر
اسرائیل، امریکہ، امارات و انڈین اتحاد اور خطے کی بدلتی صورتحال

اسرائیل، امریکہ، امارات و انڈین اتحاد اور خطے کی بدلتی صورتحال

ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر اسرائیل کے سب سے موقر اخبار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ واحد اسرائیل دشمن ایٹمی سائنسدان تھا، جو اپنی موت سے بستر پر مرا۔ امریکہ اس تاثر کو بھی دور کرنا چاہتا ہے کہ اس نے خطے کو چھوڑ دیا ہے، مگر حقیقت یہی ہے کہ یہ اسرائیل کے تحفظ کے منصوبے کا حصہ ہے

22اکتبر
رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت امام علی علیہ السلام کی نظرمیں

رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت امام علی علیہ السلام کی نظرمیں

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے ایام میں یہ عالم بالعموم اور ملک عرب بالخصوص ہر لحاظ سے ایک ظلمت کدہ تھا۔ہر طرف کفر وظلمت کی آندھیاں نوع انسان پر گھٹا ٹوپ اندیھرا بن کر امڈ رہی تھی۔انسانی حقوق یا فرائض کا کوئی ضابطہ یا آئین موجود نہ تھا ۔اغواء قتل وغارت گری اور اپنی لڑکیوں کو زندہ درگور کرنامعمول کی زندگی تھی۔

21اکتبر
حضرت محمد (ص) کی 110 اخلاقی خصوصیات

حضرت محمد (ص) کی 110 اخلاقی خصوصیات

جب بھی آپکی اکلوتی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام آپکے پاس تشریف لے آتیں تو آپ انکے استقبال کیلئے کھڑے ہو جاتے تھے۔ ابن عباس کی نقل کے مطابق آیہ تطہیر کے نزول کے بعد سے 9 مہینے تک آپ ہر پنجگانہ نماز کے بعد حضرت علی علیہ السلام کے گھر کے پاس جا کر اپنی اہلبیت کو سلام کرنے کے بعد آیہ تطہیر کی تلاوت کیا کرتے تھے۔

19اکتبر
سیرت پیامبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سیرت پیامبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رسول اسلام ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) راست باز تھے۔ زمانہ جاہلیت میں، آپ تجارت کرتے تھے؛ شام اور یمن جاتےتھے۔ تجارتی کاروانوں میں شامل ہوتے تھے اور آپ کے تجارتی حلیف تھے۔ زمانہ جاہلیت میں آپ کے تجارتی حلیفوں میں سے ایک بعد میں کہتا تھا کہ آپ بہترین حلیف تھے، نہ ضد کرتے تھے، نہ بحث کرتے تھے، نہ اپنا بوجھ حلیف کے کندھوں پر ڈالتے تھے، نہ خریدار کے ساتھ بد سلوکی کرتے تھے، نہ مہنگا بیچتے تھے اور نہ ہی جھوٹ بولتے تھے، راست باز تھے۔ یہ آنحضرت کی راست بازی ہی تھی کہ جس نے جناب خدیجہ کو آپ کا شیدائی بنایا۔ خود جناب خدیجہ مکہ کی خاتون اول ( ملیکۃ العرب) اور حسب و نسب اور دولت و ثروت کے لحاظ سے بہت ہی ممتاز شخصیت تھیں۔

12اکتبر
مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ (حصہ دوم)

مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ (حصہ دوم)

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: امام مہدی کے لئے ایسی غیبت ہے جس کے دوران ایک گروہ دین کو چھوڑ دے گا اور ایک گروہ دین کا پابند رہے گا اور اسے اذیت و آزار کا سامنا کرنا پڑے گا ، انہیں کہا جائے گا کہ اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ امام مہدی کے ظہور کا وعدہ کب پورا ہوگا؟ لیکن وہ جو زمانہ غیبت میں ان مشکلات اور جھٹلائے جانے پر مضبوط رہے گا وہ گویا ایسے مجاہد کی مانند ہے جو رسول خدا کے ہمراہ تلوار سے جہاد کررہا ہو۔بحار الانوار ج۵۱ ص ۱۳۲

06اکتبر
مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ (حصہ اول)

مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ (حصہ اول)

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: ''من دین الآئمۃ الورع... و انتظار الفرج بالصبر'' دین آئمہ میں سے پرہیزگاری اور صبر و تحمل سے انتظار فرج کرنا ہے۔ بحار الانوار ج۵ ص ۱۲۲

06اکتبر
امام علی رضا ‏علیہ السلام

امام علی رضا ‏علیہ السلام

امام صادق (ع) کے بعد مدینہ کی مرکزی حیثیت اور افادیت ختم ہوچکی تھی اور یہ ایک زیارت گاہ کی حد تک باقی رہ گیا تھا جبکہ امام رضا (ع) اپنا پیغام سارے عالم اسلام کو سنانا چاہتے تھے-

05اکتبر
جود و سخا کے پیکر امام حسن مجتبی علیہ السلام

جود و سخا کے پیکر امام حسن مجتبی علیہ السلام

عبادت و خوف خدا :  اولیاء الهی کی کامیابی کا راز بندگی میں پوشیدہ ہے، صحیح معنوں میں بندگی وہ اکسیر ہے جسے پروردگار نے ہر ایک کی دسترس میں رکھا ہے ،  جس سے اکثر لوگ بے خبر اور بے توجہ ہیں، جب کہ ہر طرح کی عزت و سربلندی و افتخار ، بندگی کے ہی زیر سایہ ہے ۔ امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں  : جب کبھی تم  چاہو کہ ، عزت بغیر کسی ہمنوا کے پالو، اور  جاہ و جلال بغیر کسی سلطنت کے حاصل کرلو،  تو تمہیں چاہیئے کہ معصیت خدا کی پستیوں سے باہر نکل آؤ اور  پروردگارکی اطاعت والی عزت کا رُخ کرلو۔