صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک کے شعبۂ تعلقات عامہ اور تبلیغ کے سربراہ نے کہاکہ صوبۂ گلستان میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادموں نے موکب کے قیام کے لئے مؤمنین کے توسط سے جمع شدہ رقوم کو غیر ارادی جرائم کے قیدیوں کی رہائی کے لئے مختص کیا اور امام کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر صوبۂ گلستان کے 20 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی پاکستانی سفارتخانہ کے وفد کے ہمراہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں حاضر ہوئے اور حضرت معصومہ (س) کی شخصیت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔
تہران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ کیا اور اس انٹرنیشنل علمی ادارے کے مدیران سے ملاقات کے دوران کہاکہ قم شہر گرانقدر فرہنگی اور تاریخی ورثے کا حامل ہے اور حضرت معصومہ(س) کا حرم تمام مسلمانوں کے نزدیک انتہائی بلند مقام او رمنزلت رکھتا ہے۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وفد کے ہمراہ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے گھر جا کر ان کے گھر والوں کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت پیش کی۔
امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے یوکرائن اور روس کے درمیان جاری کشیدگی پر گفتگو میں کہاکہ ایسے مسائل میں ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ طرفین کو بات چیت اور صبر اور برداشت کی تلقین کریں؛ جو مسئلہ تکلیف دہ ہے، وہ یہ ہے کہ اس جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے۔
امام جمعہ قم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ واقعات اور حالات کی جڑ مغربی دنیا اور نیٹو کی وسعت طلبی کا نتیجہ ہے، کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف یہ ہے کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں کیونکہ ہم جنگ کی تلخیاں جھیل چکے ہیں اور جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے کل حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل شہید سید عباس موسوی کی برسی کے موقع پر کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے علاقے کے سرکش ترین ڈکٹیٹر پہلوی حکومت کو سرنگوں کر کے امریکہ اور اسرائیل کو ایران سے نکال دیا۔
پاکستانی سفیر برائے یوکرائن نے وہاں زیرتعلیم پاکستانی طلبا سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر وہ کشیدگی کے پیش نظر جلد از جلد وطن لوٹ جائیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مرحوم آقائے خوشوقت فرماتے تھے ایک عارف نے حالتِ مکاشفہ میں دیکھا کہ ایک اونچا اسٹیج موجود ہے جس پر کچھ جوان لڑکےآتے ہی اچھل کر ایک ہی چھلانگ سے چڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ یہ عارف بار بار کوشش کرنے کے باوجود اس جگہ پر چڑھنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور ہر بار زمین پر گر جاتا تھا۔ پھر متوجہ ہوا کہ وہ لوگ جوان تھے اور میں بوڑھا ہوں۔