اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات سے عالَم اسلام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے،
ایرانی دینی مدارس کے آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں، آیت اللہ العظمٰی وحید خراسانی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔
امام جمعہ سکردو نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ادارے فوری طور دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیں اور بس پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران آئین کے مطابق اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے فلسطین اور غزہ کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بسیجی انسان کشوں اور غارتگر استکبار کے سامنے سربلند اور خدا کے سامنے سرتسلیم خم ہوتا ہے۔ پرہیزگار انسان بصیرت کی وجہ سے دشمن کے فریب میں نہیں آتا ہے۔ وہ کبھی اپنا سرمایہ ضائع نہیں کرتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں علامہ محمد افضل حیدری صاحب, علامہ سید محمد حسن نقوی صاحب , علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، علامہ محمد باقر گھلو ، ودیگر علماء کرام و مومنین نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کے عہدیداران نے فلسطین بالاخص غزہ میں غاصب اسرائیلی کی طرف سے جاری جارحیت اور انسان کش حملات کی بھرپور مذمت کی۔
سیمینار جامعہ المنتظر میں صبح 9 بجے شروع ہوگا،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی ، علامہ ساجد نقوی ،شیخ محسن نجفی، مفتی منیب الرحمن، مولانا یاسین ظفر ،مولانا عبدالمالک اور دیگر خطاب کریں گے
علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے ایک سکھ، کرسچن یا کسی دوسرے مذہب کے فرد کے قتل یا اس پر ظلم کے خلاف چیخ پڑتے ہیں مگر یہاں ہزاروں مسلمان بچوں عورتوں اور مردوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا مگر اس کے باوجود عالمی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
راولپنڈی، اسلام آبا د سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرین نے فلسطینی مظلوموں کے حق اور سامراجی وصہیونیت کی مذمت کے بینرز اٹھارکھے تھے