زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،
امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے یوکرائن اور روس کے درمیان جاری کشیدگی پر گفتگو میں کہاکہ ایسے مسائل میں ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ طرفین کو بات چیت اور صبر اور برداشت کی تلقین کریں؛ جو مسئلہ تکلیف دہ ہے، وہ یہ ہے کہ اس جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے۔
جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ انسانوں کے دو طرح کے رہبر ہوتے ہیں۔ایک وہ جو اللہ تعالیٰ بناتا ہے، وہ سارے معصوم ہوتے ہیں ۔جیسے حضرت آدم علیہ السلام کومعصوم پیدا کیا اور دیگر انبیاءبھیجے ۔ کچھ رہبر ایسے ہوتے ہیں جو قرآن کے مطابق اپنے پیروکاروں کو جہنم میں لے جائیں گے۔
امام جمعہ قم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ واقعات اور حالات کی جڑ مغربی دنیا اور نیٹو کی وسعت طلبی کا نتیجہ ہے، کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف یہ ہے کہ ہم جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں کیونکہ ہم جنگ کی تلخیاں جھیل چکے ہیں اور جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔
مرحوم کے انتقال پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی سمیت علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، علامہ شبیر حسن میثمی و دیگر مرکزی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے کل حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل شہید سید عباس موسوی کی برسی کے موقع پر کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے علاقے کے سرکش ترین ڈکٹیٹر پہلوی حکومت کو سرنگوں کر کے امریکہ اور اسرائیل کو ایران سے نکال دیا۔
جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے انتقال پر اہلخانہ اور پارٹی کے اراکین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مرحوم آقائے خوشوقت فرماتے تھے ایک عارف نے حالتِ مکاشفہ میں دیکھا کہ ایک اونچا اسٹیج موجود ہے جس پر کچھ جوان لڑکےآتے ہی اچھل کر ایک ہی چھلانگ سے چڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ یہ عارف بار بار کوشش کرنے کے باوجود اس جگہ پر چڑھنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور ہر بار زمین پر گر جاتا تھا۔ پھر متوجہ ہوا کہ وہ لوگ جوان تھے اور میں بوڑھا ہوں۔
الکفیل ہسپتال نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی حالت خراب ہونے اور ان کے انتقال کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی نے ہسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے حضرت آیت الله گرگانی کی عیادت کی اور ان کے علاج کی صورتحال دریافت کی.