09آوریل
حالات زندگی و شهادت شہید صدر

حالات زندگی و شهادت شہید صدر

آپ حیرت انگیز طور پر صرف 20سال کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو چکے تھے،انہی سالوں کے دوران شہید باقر الصدر کے افکارات پر مشتمل معروف کتابیں ہمارا فلسفہ ،اسلامی اقتصادیات المعروف اقتصادنا،شائع ہوئیں جو آج بھی اسلامی اور خارجی حلقوں میں ایک سند کی حامل ہیں

22اکتبر
ہفتۂ وحدت نے دشمن کی کمر توڑ دی،معروف عالم دین سید حسین مہدی حسینی

ہفتۂ وحدت نے دشمن کی کمر توڑ دی،معروف عالم دین سید حسین مہدی حسینی

ہفتہ اتحاد بین المسلمین کے موقع پر معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مہدی حسینی نے ویب سائٹ Khamenei.ir کے لئے ایک وائس نوٹ بھیجا جس میں اتحاد بین المسلمین پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی اور رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے موقف پر روشنی ڈالی۔

22اکتبر
سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اسلامی کے علمبردار تھے،آیت اللہ نظری منفرد

سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اسلامی کے علمبردار تھے،آیت اللہ نظری منفرد

آیت اللہ نظری منفرد نے کہا کہ حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اور اسلامی وحدت کے لئے پیش پیش رہتے تھے حتی کہ پاکستان کے سنی اور شیعہ علماء میں بھی ایک خاص مقام حاصل تھا۔مرحوم علم و معرفت اور فضیلت سے بھرپور تھے کہ آپ اپنی بابرکت زندگی کے دوران سیدھے راستے پر گامزن رہے۔

21اکتبر
قم میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی” کی پہلی برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد

قم میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی” کی پہلی برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد

قم کی معروف مسجد "امام حسن عسکریؑ" میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

21اکتبر
آیت اللہ مہدوی کنی مرحوم دانا اور انقلابی عالمِ دین تھے، سربراہ حوزہ علمیہ ایران

آیت اللہ مہدوی کنی مرحوم دانا اور انقلابی عالمِ دین تھے، سربراہ حوزہ علمیہ ایران

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ علمیہ مروی تہران میں منعقدہ آیت اللہ مہدوی کنی رحمۃ اللہ علیہ کی ساتویں برسی کے پروگرام میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت اور ہفتۂ وحدت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صاحبانِ علم و دانش ہمیشہ اپنی منفرد علمی شخصیت اور زمانے کے حالات اور تقاضوں کے مطابق معاشرہ کی خدمت کرتے ہیں۔

21اکتبر
علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی ایک ہمہ جہت اور نابغۂ روزگار شخصیت تھے، علامہ رمضان توقیر

علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی ایک ہمہ جہت اور نابغۂ روزگار شخصیت تھے، علامہ رمضان توقیر

علامہ رمضان توقیر نے "وفاق ٹائمز" سے گفتگو میں کہاکہ زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے نصابِ تعلیم میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں اور جانبداریوں کی نشاندہی کی اور اپنے تحفظات حکمرانوں تک پہنچانے کا آغاز کیا۔وفاق کے دونوں اداروں میں مرحوم کی خدمات سے ہر اہلِ علم آگاہ ہے۔قاضی نیاز حسین نقوی اور قاضی غلام مرتضی دونوں اگرچہ اس دارِ فانی سے بہت جلدی چلے گئے لیکن اپنے حصے کے علاوہ دوسروں کے حصے کے کام بھی کر گئے۔

21اکتبر
جامعہ المنتظر کے علماءکی طرف سے جلو س عید میلادالنبی کا استقبال

جامعہ المنتظر کے علماءکی طرف سے جلو س عید میلادالنبی کا استقبال

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورجامعہ المنتظر کے مہتم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے دیگر علماءکے ہمراہ ماڈل ٹاون میںسی بلاک سے برآمد ہونے والے جلوس کا ایچ بلاک بس اسٹاپ پر استقبال کیا ۔سید کلیم الرحمن ترمذی عرف گوگی شاہ کی قیادت میں شرکا ئے جلوس کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

20اکتبر
حوزہ علمیہ عراق میں آیۃ اللہ مدرسی کا درس خارج کا آغاز+تصاویر

حوزہ علمیہ عراق میں آیۃ اللہ مدرسی کا درس خارج کا آغاز+تصاویر

عراقی مایہ ناز عالم دین حضرت آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے حوزہ علمیہ کربلا میں فقہ سے متعلق اپنے درس خارج کی تدریس کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

20اکتبر
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کی اپیل

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کی اپیل

علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خاتم المرسلینؐ اور حضرت امام جعفر صادق ؑکے میلا د کا جشن منانے کا سب سے بہتر اور موزوں طریقہ یہ ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص اور عالم انسانیت بالعموم حضور اکرم ؐاور خانوادہ رسالت ؐ کی سیرت اور فرامین پر عمل کرے اور اپنی انفرادی‘ اجتماعی‘ روحانی‘ دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرم ؐ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دے۔

20اکتبر
شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں، علامہ مرید حسین نقوی

شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں، علامہ مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں مسلمانان عالم سمیت مسلمانان پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن اور سنگین حالات میں ہمیں پیغمبر گرامی کی سیرت سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی و جزوی مسائل کے حل کے لئے امن محبت رواداری تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔