17می
حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل 18مئی بروز ہفتہ شام 5:30 بجے آبائی گاؤں چاہ پیر بخش والا تحصیل علی پور میں اداء کی جائے گی۔

14اکتبر
حوزہ ہائے علمیہ کو اسلامی نظام کی مدد کے لئے میدان میں اترنا چاہئے،آیۃ اللہ بوشہری

حوزہ ہائے علمیہ کو اسلامی نظام کی مدد کے لئے میدان میں اترنا چاہئے،آیۃ اللہ بوشہری

آیۃ اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے معاشیات کے ماہر حجۃ الاسلام والمسلمین سید عباس موسویان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حوزہ ہائے علمیہ کو ایک اعلی مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں تو طلباء کو مختلف شعبوں میں داخل ہونا چاہئے۔مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین سید عباس موسویان کا خیال تھا کہ معاشی فقہ کی موجودہ صورتحال کو مطلوبہ نتائج تک پہنچانے کے لئے ایک ایسا حل پیش کرنے کی ضرورت ہے جو فقۂ جواہری اور فقہاء کے مشہور فتووں پر مبنی ہو۔

14اکتبر
مدرسہ سبطین نجف اشرف میں آیت اللہ سعید الحکیم کے چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد

مدرسہ سبطین نجف اشرف میں آیت اللہ سعید الحکیم کے چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد

مدرسہ سبطین الدینیہ نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ فقیہ اہل بیت سماحة السيد محمد سعيد الحكيم قدس الله سرہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

13اکتبر
امن و امان انسانی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے،آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی

امن و امان انسانی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے،آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی

حضرت آیۃ اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے آج ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر سردار حسین اشتری سے ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اسلامی نظام کو تباہ کرنے کے مقصد سے مختلف امور میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے،کہا کہ امن و امان انسانی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہے اور دیگر پیش رفت اور ترقیاتی منصوبے امن و امان کے سائے میں امکان پذیر ہیں۔

13اکتبر
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ کے نام تعزیتی خط

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ کے نام تعزیتی خط

صدر وفاق المدار س الشیعہ اورپرنسپل جامعتہ المنتظر آیت اللہ حافظ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ محترمہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت محسن پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوارہے۔

13اکتبر
آزاد کشمیر کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یار دکھا جائےگا، علامہ ساجد نقوی

آزاد کشمیر کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یار دکھا جائےگا، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہاکہ سردار سکندر حیات نے ہمیشہ اصول پرستی، حق گوئی اور حق کی سیاست کا علم بلند کیا، آزاد کشمیر کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یار دکھا جائے گا، مرحوم نے ریاست آزاد کشمیر کے عوام کی جو خدمت کی ہے، وہ ناقابل فراموش ہے۔

13اکتبر
مراجع عظام فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے والوں میں ہمیشہ آگے رہے ہیں، علمائے فلسطین

مراجع عظام فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے والوں میں ہمیشہ آگے رہے ہیں، علمائے فلسطین

علمائے فلسطین پر مشتمل وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات میں انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مشکل اوقات میں امت مسلمہ خاص کر مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آوازیں بلند کی اور ان کا ساتھ دیا ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ مراجع عظام فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے والوں میں ہمیشہ آگے رہے ہیں۔

13اکتبر
ہم مسجد الاقصی کو آزاد کرائیں گے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

ہم مسجد الاقصی کو آزاد کرائیں گے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں علماء فلسطین پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نجف اشرف پہلے کی طرح ہمیشہ فلسطین کے ساتھ رہے گا اور ان شاء اللہ ہم مسجد اقصی کو آزاد کرائیں گے۔

13اکتبر
شگر سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین “شیخ حسین علی جنتی” انتقال کرگئے

شگر سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین “شیخ حسین علی جنتی” انتقال کرگئے

شگر بلتستان پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین، معاونت فرہنگی مجمع طلاب شگر حجہ الاسلام شیخ فدا حسین جنتی صاحب کے والد، حجہ الاسلام و المسلمین شیخ حسین علی جنتی مختصر علالت کے بعد آج قم میں انتقال کر گئے ہیں.

13اکتبر
ڈاکٹر عبد القدیر خان نے مملکت خداداد پاکستان کو پوری دنیا میں طاقتور ملک کے طور پر متعارف کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے مملکت خداداد پاکستان کو پوری دنیا میں طاقتور ملک کے طور پر متعارف کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے محسن پاکستان عبدالقدیر خان کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم کے نام اپنا تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات قوم و ملت کے لیے نا قابل فراموش ہیں انہیں نے پوری دنیا میں اسی مٹی کی صلاحیتوں کو متعارف کروایا.