09آوریل
حالات زندگی و شهادت شہید صدر

حالات زندگی و شهادت شہید صدر

آپ حیرت انگیز طور پر صرف 20سال کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو چکے تھے،انہی سالوں کے دوران شہید باقر الصدر کے افکارات پر مشتمل معروف کتابیں ہمارا فلسفہ ،اسلامی اقتصادیات المعروف اقتصادنا،شائع ہوئیں جو آج بھی اسلامی اور خارجی حلقوں میں ایک سند کی حامل ہیں

28اکتبر
علامہ قاضی سید نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علامہ قاضی سید نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انہوں نے کہاکہ علامہ نیاز نقوی 27 سال تک ایک نڈر جج کے طور پر ایران میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انہیں بہترین قاضی قرار دیا گیا ۔مرحوم نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے۔سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے بھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتے تھے۔

28اکتبر
لاہور،نائب صدروفاق المدارس الشیعہ علامہ نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے حوالے سے تقریب شروع

لاہور،نائب صدروفاق المدارس الشیعہ علامہ نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے حوالے سے تقریب شروع

سیمینار میں مختلف موضوعات میں سے عظمت علم و علمائ، اتحاد بین المسلمین، جامعتہ المنتظر کی تعمیروترقی ،اساتذہ اور طلباءسے روابط، انقلاب اسلامی اور اسلامک جج کی حیثیت سے کردار ،ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مختلف مذاہب سے ہم آہنگی اور علمائے اہل سنت سے باہمی تعلقات کے حوالے سے روشنی ڈالی جائے گی۔مرحوم کے مدارس دینیہ کی تنظیمات کے ساتھ روابط اور اندرون و بیرون ملک مدارس دینیہ کے قیام کے حوالے سے بھی علامہ نیاز نقوی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

26اکتبر
آیت اللہ فیاض کا عراقی ڈاکٹروں کے ذریعے لندن میں طبی معائنہ

آیت اللہ فیاض کا عراقی ڈاکٹروں کے ذریعے لندن میں طبی معائنہ

آیت اللہ محمد اسحاق فیاض کی ہیلتھ فائل کے انچارج ڈاکٹر عادل ہاشم نے خبر دی ہے کہ آیت اللہ فیاض کا عراقی ڈاکٹروں کے ذریعہ لندن میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔ لندن میں مقیم عراقی ڈاکٹرز کے توسط سے انجام پائے آیت اللہ محمد اسحاق فیاض کے اس طبی معائنہ میں ان کے لئے گئے میڈیکل ٹیسٹ اور ان کے نتیجہ کے بارے میں میڈیکل اسٹاف کی رائے وغیرہ شامل ہے۔

26اکتبر
حضور اکرم (ص) کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

حضور اکرم (ص) کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

کراچی کے نشتر پارک میں میلاد سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین نے کہا کہ آپ (ص) کی زندگی مکمل نمونہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہٰذا آپ (ص) کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلوؤں سے انسانیت رہنمائی حاصل کرسکتی ہے۔

26اکتبر
اتحاد کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ لوگ اپنے عقائد چھوڑ کر دوسرے مسالک کو اختیار کرے، علامہ ہاشم موسوی

اتحاد کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ لوگ اپنے عقائد چھوڑ کر دوسرے مسالک کو اختیار کرے، علامہ ہاشم موسوی

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے عالمی اتحاد بین المسلمین کانفرنس کی ویب منار سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کو بے حد ضروری قرار دیا ہے۔ انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد سے رسول خدا (ص) اور خدا کی ذات راضی ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جو ہمیں قرآن اور سنت رسول (ص) و اہل بیتؑ سے ملتا ہے۔

25اکتبر
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حوزہ علمیہ میر گنڈ بڈگام میں سیر ت کانفرنس کا انعقاد

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حوزہ علمیہ میر گنڈ بڈگام میں سیر ت کانفرنس کا انعقاد

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا کہ استکباری قوتیں اپنے مفادات اور مسلمانوں کے وسائل کو لوٹنے کے لئے عالم اسلام میں مسلکی انتہا پسندی کو پروان چڑھانے کے لئے مدتوں سے سر گرم عمل ہے مسلمانوں کے مختلف فرقوں اور مسلکوں سے وابستہ لوگوں کے درمیان بد اعتمادی اور بد گمانی کی فضا قائم کی جا رہی ہے.

25اکتبر
حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ذات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ذات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

سکھر پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ علماء کرام نے مزید کہا کہ رسول خدا (ص) نے ہمیشہ اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیا، سارے مسلمان مل کر رسول خدا (ص) کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے تمام اسلام دشمن قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

24اکتبر
داعش امریکہ کی سازش کا نتیجہ ہے، عالم اسلام میں جہاں بھی ممکن ہو وہ فتنہ انگیزی کرتا ہے،رہبر انقلاب اسلامی

داعش امریکہ کی سازش کا نتیجہ ہے، عالم اسلام میں جہاں بھی ممکن ہو وہ فتنہ انگیزی کرتا ہے،رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے افغانستان میں شیعوں پر حملوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اس کا حالیہ نمونہ گزشتہ دو جمعوں کو افغانستان میں ہونے والے افسوسناک اور گریہ آور واقعات ہیں کہ مسلمانوں کی مسجد کو، نماز کی حالت میں دھماکے سے اڑا دیا گيا۔ کس نے اڑایا؟ داعش نے۔ داعش کون ہے؟ داعش وہی تنظیم ہے جسے امریکیوں نے وجود عطا کیا ہے، اسی امریکی ڈیموکریٹ گروہ نے کھل کر اعتراف کیا تھا کہ ہم نے داعش کو وجود بخشا ہے، البتہ اب نہیں کہتے، اب انکار کرتے ہیں۔

23اکتبر
شام میں دہشت گردانہ حملہ امریکہ اور اسرائیل کے اشارے پر کیا گیا، لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر

شام میں دہشت گردانہ حملہ امریکہ اور اسرائیل کے اشارے پر کیا گیا، لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر

لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے شام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔