09آوریل
حالات زندگی و شهادت شہید صدر

حالات زندگی و شهادت شہید صدر

آپ حیرت انگیز طور پر صرف 20سال کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو چکے تھے،انہی سالوں کے دوران شہید باقر الصدر کے افکارات پر مشتمل معروف کتابیں ہمارا فلسفہ ،اسلامی اقتصادیات المعروف اقتصادنا،شائع ہوئیں جو آج بھی اسلامی اور خارجی حلقوں میں ایک سند کی حامل ہیں

11نوامبر
علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات

علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی۔

11نوامبر
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں جامعتہ المنتظر میں سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین سبزواری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی رہنماء حافظ سید کاظم حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی شامل تھے۔

10نوامبر
بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سرپرست کی رحلت پر سربراہ جامعۃ المصطفی کا تعزیتی پیغام

بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سرپرست کی رحلت پر سربراہ جامعۃ المصطفی کا تعزیتی پیغام

سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سربراہ مرحوم حسن چنگیچ کی رحلت پرتعزیتی پیغام میں کہا ہئ کہ مرحوم حسن چنگیچ کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ سرزمین بوسنیا ہرزگوینا میں اسلامی اہداف کے دفاع میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

10نوامبر
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماءکونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر کردیا ہے ۔جامعة النجف ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے پرنسپل علامہ سبطین سبزواری دوبار شیعہ علماءکونسل پنجاب کے صدر، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں ۔

08نوامبر
علامہ سبطین سبزواری کا تحریک جعفریہ کی بحالی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ

علامہ سبطین سبزواری کا تحریک جعفریہ کی بحالی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان کی نومبر 2016ءکے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔جسٹس ظہیر جمالی نے علا مہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ٹی جے پی کی بحالی کا حکم جاری کیاتھا ۔

08نوامبر
قرآن و سنت میں سود کو حرام قرار دیتے ہوئے پوری صراحت کیساتھ اس کے لین دین سے سختی سے منع کیا گیا ہے،ملی یکجہتی کونسل

قرآن و سنت میں سود کو حرام قرار دیتے ہوئے پوری صراحت کیساتھ اس کے لین دین سے سختی سے منع کیا گیا ہے،ملی یکجہتی کونسل

لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا کہ جب تک سودی نظام معیشت سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر لیا جاتا، اسوقت تک بہتری ممکن نہیں۔ المیہ یہ ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار ہی اسکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

07نوامبر
حضرت فاطمہ زہراؑ ہر جمعرات کو حضرت حمزہ کی قبر مبارک کی زیارت کو جایا کرتیں تھیں،حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی

حضرت فاطمہ زہراؑ ہر جمعرات کو حضرت حمزہ کی قبر مبارک کی زیارت کو جایا کرتیں تھیں،حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی

حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی نے حضرت حمزہ (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ جامعۃ المصطفیٰ کی طرف سے حضرت حمزہ (ع) کی شخصیت کو اجاگر کرنے کے لئے پروگرام کا انعقاد کرنا انتہائی خوشائند اور مفید ہے۔

06نوامبر
برطانیہ فتنہ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے،آیت اللہ رمضانی

برطانیہ فتنہ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے،آیت اللہ رمضانی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ "رضا رمضانی" نے اپنے دورہ لبنان کے دوران شیعیان لبنان کی مجلس اعلیٰ کے سربراہ مرحوم علامہ عبد الامیر قبلان کے فرزند حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد قبلان سے ملاقات کی۔

06نوامبر
زمین میں فساد صرف لڑائی ، جھگڑا ہی نہیں ظلم، غیبت ، ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی ،خیانت بھی فساد ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

زمین میں فساد صرف لڑائی ، جھگڑا ہی نہیں ظلم، غیبت ، ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی ،خیانت بھی فساد ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ عام طور پرانسان کے لئے مال ودولت غرورا ور تکبر کا موجب بنتا ہے لیکن یہی مال انسان کو نہ بیماری سے بچا سکتا ہے ، نہ موت سے۔قرآن میں انسان کو حکم دیا گیا کہ زمین میں فساد نہ کرو۔ فساد صرف لڑائی ، جھگڑا نہیں بلکہ ہر غلط کام فساد ہے