زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،
قم میں موجود معروف پاکستانی دینی درسگاہ مدرسہ الامام المنتظر کے شعبہ ثقافت کے زیر اہتمام طلاب کے درمیان آج یوم ولادت حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسے کے طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
انہوں نے کہاکہ امام محمد تقی علیہ السلام کا وجود بابرکت جو چھوٹی عمر ہونے کے باوجود امامت کے منصب پر فائز تھے اور قیادت کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے نظام حاکم کیلئے بڑا خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ مامون عباسی اہل تشیع کی جانب سے بغاوت سے سخت خوفزدہ تھا لہذا انہیں اپنے ساتھ ملانے کیلئے مکاری اور فریبکاری سے کام لیتا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ علماء ہی کا کردار ہے کہ عالمی سامراجی سازشوں کے باوجود آج تشیع سر اٹھا کر اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے آئمہ جماعت سے امید ظاہر کی کہ وہ علمائے حقہ کا کردار ادا کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کردار میں علماء کا بھرپور ساتھ دے کر ملک کے مستقبل کو روشن بنائیں۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام محمد تقی ؑ نے تا قیامت رہبری و رہنمائی کا سامان بہم کرنے کے لیے جس انداز سے حکمت عملی ترتیب دی اور جس طرح حکمرانوں اور انحرافی طبقات کی سازشوں کا مقابلہ فرمایا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام محمد تقی ؑ ؑ کی سیرت کا مطالعہ کرکے اس پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی جدوجہد کریں اورمکمل استقامت اور واضح اور روشن راستے پر گامزن رہیں تاکہ دنیا و آخرت کی فلاح حاصل کی جا سکے
انہوں نے الفجر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی سے ان کے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ لی۔ مرکزی وفد نے تعلیمی میدان میں میانوالی کے ہر دو اداروں کو مثالی بھی قرار دیا۔
علامہ محمد افضل حیدری نے انقلابِ اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہاکہ آج 44 سال بعد ،عالمی استکبار اور عالم کفر کی مخالفت اور سازشوں کے باوجود، انقلاب اسلامی نہ صرف موجود ہے بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے انقلابِ اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہاکہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے وفد کے ہمراہ ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
انہوں نے آئمہ جماعت سے امید ظاہر کی کہ وہ علمائے حقا کا کردار ادا کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کردار میں علماء کا بھرپور ساتھ دے کر ملک کی مستقبل کو روشن بنائیں۔