01آوریل
شوگر کی وجہ سے روزہ نہیں چھوڑا جاسکتا،سحری نہ کرنا کوئی عذر نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

شوگر کی وجہ سے روزہ نہیں چھوڑا جاسکتا،سحری نہ کرنا کوئی عذر نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انہوں نے کہا قرآن مجید ہر حالت میں اور بالخصوص مشکلات میں اللہ کی طرف رجوع کرنے اور اسی سے ڈرنے کی تاکید کرتا ہے۔ امریکہ یا کسی اور طاقت سے ہرگز نہیں ڈرنا چاہئے۔اگر مشکلات زیادہ ہوں تو چھتوں پر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کی جائیں جیسا کہ امام خمینی کی قیادت میں ایرانی قوم نے کیا اور کامیاب ہوئے

01فوریه
 آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

 آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ حضرت آیۃ الله العظمى مرجع عالی قدر شيخ لطف الله صافی گلپائیگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے رحلت کی خبر موصول ہوئی۔مرحوم و مغفور نے ایک طویل زندگی حوزہ علمیہ قم المقدسہ کی خدمت اور علماء کی تربیت کے ذریعے دین مبین اسلام کی خدمت کی اور اہلبیت علیھم السلام کے شیعوں کا خیال رکھا اور ان پر مہربان رہے۔

01فوریه
آیۃ اللہ العظمی صافی کی رحلت پر امام جمعہ جامع مسجد سکردو کا اظہار تعزیت

آیۃ اللہ العظمی صافی کی رحلت پر امام جمعہ جامع مسجد سکردو کا اظہار تعزیت

امام جمعہ سکردو نے حضرت آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عظیم فقدان کو عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

01فوریه
آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے مسلمانوں کے لیے کئی دہائیوں تک عظیم اور ناقابل فراموش علمی خدمات سرانجام دیں، مولانا محمد حسین حیدری

آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے مسلمانوں کے لیے کئی دہائیوں تک عظیم اور ناقابل فراموش علمی خدمات سرانجام دیں، مولانا محمد حسین حیدری

عالِم باعمل، فقیہِ زمان، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی وفات پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کا آئین بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے سربراہ مقرر ہوئے۔

01فوریه
کل بروز بدھ ایران میں ایک روز عام سوگ کا اعلان

کل بروز بدھ ایران میں ایک روز عام سوگ کا اعلان

ایران کی حکومت نے آیت العظمٰی اللہ صافی گلپائیگانی کے انتقال پر ایک دن سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس موقع پر قم میں کل عام تعطیل ہو گی۔

01فوریه
آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو “کربلائے معلی ” میں سپرد خاک کیا جائے گا، ذرائع

آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو “کربلائے معلی ” میں سپرد خاک کیا جائے گا، ذرائع

حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بروز بدھ ٹھیک 10 بجے صبح مدرسہ امام خمینی رح سے آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو جلوس کی شکل میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ س کی طرف لے جایا جائے گا.

01فوریه
حوزہ علمیہ قم نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا

حوزہ علمیہ قم نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حوزہ ہائے علمیہ ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

01فوریه
حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی نے مکتب تشیع کی ہر عنوان سے خدمت کی ہے، ڈاکٹر سید محمد نجفی

حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی نے مکتب تشیع کی ہر عنوان سے خدمت کی ہے، ڈاکٹر سید محمد نجفی

حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی کی رحلت ملت تشیع کے لیے نا قابل تلافی نقصان ہے آپ نے ہمیشہ مکتب تشیع کی ہر عنوان سے خدمت کی آپ کے آثار و افکار رہتی دنیا تک تشیع کی ترویج کا سبب ہیں آپ کو صنف روحانیت میں شیخ المراجع سے یاد کیا جاتا ہے آپ عمر مبارک ١٠٣ سال تھی۔ آپ ایک عظیم عزادار امام حسین تھے اس کے ساتھ ساتھ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے بنیادی قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے رکن و سربراہ تھے

01فوریه
آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی وفات عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ

آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی وفات عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ

انہوں نے کہاکہ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی بلند پایہ عالم اور فقیہ تھے۔مرحو م مجتہد کی وفات عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔