06می
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ، گندم کے بحران پر تشویش کا اظہار

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ، گندم کے بحران پر تشویش کا اظہار

حکمران سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں، انہیں کسانوں کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں، کسان کوقومی خزانے سے تنخواہ ملتی نہیں، فصل ذریعہ آمدن ہے، کسان گندم کاٹ چکا ،کوئی خریدنے والا نہیں، صدر وفاق المدارس الشیعہ کا خطاب

24اکتبر
الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن صرف کوئٹہ میں گزشتہ دو ماہ میں 8 سے 9 ہزار راشن تقسیم کرچکے ہیں اور صرف کوئٹہ میں چار مقامات پر خیمہ بستیوں میں دو سو سے زیادہ خاندان کو آباد کرکے ہر قسم کی سہولت و ضروریات فراہم کر رہے ہیں

24اکتبر
اسلام تا قیامت نگہبان رسالت ص حضرت ابوطالب ع کے احسانات کا مقروض ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اسلام تا قیامت نگہبان رسالت ص حضرت ابوطالب ع کے احسانات کا مقروض ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم اولین مددگارومربی ،نکاح خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدافع رسالت، کل ایمان حضرت علی علیہ السلام کے پدر بزرگوار حضرت ابوطالب علیہ السلام نے قبل از اسلام اور بعد از اعلان رسالت ؐ ہر موقع پر مشرقین وکفار کے مقابل رسول اکرمؐ کی مضبوط ڈھال بنے رہے،آپ نے ہمیشہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں رسول اکرم ؐ کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔

23اکتبر
علامہ شبیر میثمی کی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری

علامہ شبیر میثمی کی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری

مزار پر حاضری کے دوران علامہ شبیر میثمی نے چادر چڑھائی، گل پاشی کی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی اور مملکت خداد پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

23اکتبر
پیغمبر اسلام(ص) نے نسلی اور قومی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر انسانی وحدت کی تعلیم دی، علامہ محمد رمضان توقیر

پیغمبر اسلام(ص) نے نسلی اور قومی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر انسانی وحدت کی تعلیم دی، علامہ محمد رمضان توقیر

ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی پاکستان امام حسین الکوثر سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام ماہ ربیع اول میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن میلاد صادقین مینیجنگ ڈائریکٹر الکوثر سکول اینڈ کالج علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔جشن میلاد صادقین کےمہمان خصوصی تحصیل سٹی میئر عمر امین خان گنڈہ پور تھے۔

23اکتبر
ملتان، آئی ایس او کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میلاد صادقین

ملتان، آئی ایس او کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میلاد صادقین

جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے سیرت نبوی اور آج کے نوجوان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کی بجائے محمدی ثقافت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

23اکتبر
حضرت ابو طالب ؑ نے حضور اکرم (ص) کے دفاع و تحفظ کیلئے اپنی زندگی وقف کردیا، علامہ ساجد نقوی

حضرت ابو طالب ؑ نے حضور اکرم (ص) کے دفاع و تحفظ کیلئے اپنی زندگی وقف کردیا، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ حضرت ابو طالب ؑ کے مشہور القابات سید العرب‘ شیخ بطحا اور مومن قریش زیادہ مشہور ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے یہ بات حضرت ابو طالب ؑ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہی۔

23اکتبر
ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج پاکستان کی فتح کے مترادف ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج پاکستان کی فتح کے مترادف ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا حالیہ فیصلہ پاکستان کی مثبت کوششوں کا اعتراف ہے

22اکتبر
پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی قونصل جنرل

پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی قونصل جنرل

حسن نوریان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے یہ غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ایران میں خواتین کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے، ایران میں خواتین کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، 25 فیصد خواتین کو ملازمتوں میں حصہ دیا جاتا ہے، 1100 ججز خواتین ہیں، 700 اداروں کی سربراہ خواتین ہیں، 99.9 فیصد خواتین تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

22اکتبر
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد

انہوں نے کہا کہ  اس فیصلے نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں خاص کر بھارت کو رسوا اور نامراد کر دیا ہے۔ جن کی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لئے مسلسل سازشیں جاری رہیں۔