صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ عام طور پرانسان کے لئے مال ودولت غرورا ور تکبر کا موجب بنتا ہے لیکن یہی مال انسان کو نہ بیماری سے بچا سکتا ہے ، نہ موت سے۔قرآن میں انسان کو حکم دیا گیا کہ زمین میں فساد نہ کرو۔ فساد صرف لڑائی ، جھگڑا نہیں بلکہ ہر غلط کام فساد ہے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میںدارالتحقیق قرآن و الحدیث ،تاریخ و عقائد، دارالتبلیغ، ادارہ فارغ التحصیلان، المنتظر یو ٹیوب چینل ، میڈیا سیل اور کیسٹ لائبریری کا افتتاح کر دیاہے۔
لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، یعقوب شیخ، رضیت باللہ، ثاقب اکبر اور مفتی اظہر محمود نے پشاور کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کی میزبانی میں صوبائی کابینہ کی تشکیل نو کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی اور دیگر علمائے نے ان سے ملاقات کی۔
جامعۃ الکوثر کے استاد، ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی فاضل رحمۃ اللہ علیہ کے چہلم کی مناسبت سے جامعہ الکوثر اسلام آباد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالم اسلام متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں، جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پس ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔
جامعہ درسگاہ امام رضا علیہ السلام میں بچوں کا سالانہ امتحان علما کی نگرانی میں بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی و زہرا اکیڈمی کراچی کی طرف سے اور سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی اسکاوٹس کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون کوئٹہ 16 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب کا انعقاد ہوا۔
رحمت اللعالمین و پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مابین دشمن لاکھ اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کرے لیکن توحید اور رسالت وہ نقاط ہیں جن پر امت یک جان اور قلب واحد ہوتی ہے. پاکستان کی ترقی اتحاد بین المسلمین کے بغیر ناممکن ہے.