09سپتامبر
آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ زینبیہ میں مجلس منعقد

آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ زینبیہ میں مجلس منعقد

مجلس عزا سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

20می
وقف املاک ایکٹ کے تحت رجسٹریشن/ وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے اہم لیٹر جاری

وقف املاک ایکٹ کے تحت رجسٹریشن/ وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے اہم لیٹر جاری

23 مارچ کو مجلس عاملہ کے منعقده اجلاس میں "وقف املاک ایکٹ " اور اس کے تحت محکمہ اوقاف کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ ہماری طرف سے اس وقت تک کئے گئے اعلی سطحی سرکاری رابطوں، کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

13می
وفاق ٹائمز کی جانب سے”15 روزہ وفاق” شائع+ پی ڈی ایف فائل

وفاق ٹائمز کی جانب سے”15 روزہ وفاق” شائع+ پی ڈی ایف فائل

پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی ساتویں اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔

11می
الگ رویت ھلال کمیٹی نہیں بنائی/ دفتر سے جاری خط میں صرف رؤیت ہلال سے مطلع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، وفاق المدارس الشیعہ

الگ رویت ھلال کمیٹی نہیں بنائی/ دفتر سے جاری خط میں صرف رؤیت ہلال سے مطلع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، وفاق المدارس الشیعہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دفتر سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ الگ رویت ھلال کمیٹی والے بیان کا وفاق المدارس الشیعہ سے کوئی تعلق نہیں جناب سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ نے ایسی بات کی اور نہ ہی میڈیا سیل سے ایسی کوئی بیان جاری کیا گیا وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے عیدالفطر کے چاند دیکھنے کے لئے الگ رویت ہلال کمیٹی تشکیل دینے کی خبر قطعی طور پر نادرست ہے ۔

09می
جامعہ قرآن و عترت شعبہ حفظ قرآن کی تقریب تقسیم انعامات

جامعہ قرآن و عترت شعبہ حفظ قرآن کی تقریب تقسیم انعامات

جامعہ قرآن و عترت نارووال کے شعبہ حفظ قرآن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے پرنسپل مولانا توصیف حسین اور دیگر مہمانوں نے طلاب میں انعامات تقسیم کیے.

03می
المنتظر ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم+تصاویر

المنتظر ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم+تصاویر

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں تقریب کا اہتمام کیاگیا ، جس میں میں 150 راشن بیگ تقسیم کئےگئے۔ تقریب میں حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری، مولانا محمد باقر گھلو اور علی مسجد کمیٹی کے صدر سید علی ذوالقرنین نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا تھا کہ غریب اور مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

30آوریل
قرآنی تعلیمات کی رو سے بچوں کی پیدائش روکنا ٹھیک نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

قرآنی تعلیمات کی رو سے بچوں کی پیدائش روکنا ٹھیک نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد ماڈل ٹاﺅن میں خطبہ جمعہ میں واضح کیا ہے کہ قرآنی تعلیمات کی رو سے رزق، روزگار، آمدنی نہ ہونے کے خدشہ سے بچوں کی پیدائش روکنا ٹھیک نہیں۔موجودہ مخلوق اور پیدا ہونے والوں کے رزق کا ضامن اللہ ہے۔ ہر شخص کے دنیا میں آنے اورجانے کا نظام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

29آوریل
وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل تشکیل دے دی گئی،علامہ ساجد علی نقوی سمیت 7 علماء شامل

وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل تشکیل دے دی گئی،علامہ ساجد علی نقوی سمیت 7 علماء شامل

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کومجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔

28آوریل
وفاق ٹائمز کی جانب سے”15 روزہ وفاق” شائع+ پی ڈی ایف فائل

وفاق ٹائمز کی جانب سے”15 روزہ وفاق” شائع+ پی ڈی ایف فائل

پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی پانچویں اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔

27آوریل
نصاب سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سفارشات پر تشویش ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

نصاب سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سفارشات پر تشویش ہے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے نصاب تعلیم سے اسلامی مفاہیم و تعلیمات نکالنے کی ون مین کمیشن کی سفارشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں مسترد کرنے کو مستحسن اقدام قراردیا ہے۔