09سپتامبر
آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ زینبیہ میں مجلس منعقد

آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کے ایصال ثواب کیلئے مدرسہ زینبیہ میں مجلس منعقد

مجلس عزا سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

08آوریل
تصویری رپورٹ | مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں علامہ شیخ نوروز کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن کا اہتمام

تصویری رپورٹ | مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں علامہ شیخ نوروز کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن کا اہتمام

مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں علامہ شیخ نوروز کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن کا اہتمام

07آوریل
جامعۃ المصطفیٰ لاہور کے استاد قاری عرفان حیدر انتقال کرگئے

جامعۃ المصطفیٰ لاہور کے استاد قاری عرفان حیدر انتقال کرگئے

جامعۃ المصطفیٰ لاہور کے استاد مولانا قاری عرفان حیدر آج لاہور میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔۔

07آوریل
خواتین کی تعلیم و تربیت مدارس دینیہ خواہران کا خصوصی مشن ہے، ام کلثوم امیدی

خواتین کی تعلیم و تربیت مدارس دینیہ خواہران کا خصوصی مشن ہے، ام کلثوم امیدی

مدارس دینیہ خواہران ہمدان کے زیر انتظام مدیر حوزہ محترمہ ام کلثوم امیدی کے ساتھ فدک ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اور مدرسہ علمیہ الزہرا (ع) کی مدیر اور دیگر کارکنوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں حوزہ کی مدیر نے کہاکہ معاشرے کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہونے کی وجہ سے خاندان اور معاشرے کے اعلیٰ مقاصد کی تکمیل کے لئے ان کی ذمہ داری بہت سنگین ہے؛ لہذا مدارس دینیہ خواہران کا خصوصی مشن انقلابی اور مومنہ خواتین کی تعلیم و تربیت ہے۔

06آوریل
جامعہ بتول سکھر کی تقریب سنگ بنیاد

جامعہ بتول سکھر کی تقریب سنگ بنیاد

تقریب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، مدرسہ امام المنتظر قم کے سربراہ علامہ سید حسن نقوی، جامعہ... کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، مدارس محسن ملت کے مسئول مولانا غلام باقر گھلو، شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء ڈاکٹر کرم علی حیدری اور دیگر علمائے شریک تھے.

05آوریل
وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے

شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔

05آوریل
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے مدیران مدارس، ائمہ جمعہ و جماعت اور خطبائے کرام کے نام جاری خط میں وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس پنجاب میں بذریعہ ویڈیو لنک صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے تمام مسالک کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں آگاہ کیا گیا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے لھذا ماہ مبارک رمضان رحمت و برکت کے مہینے میں جہاں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے وہاں نماز جمعہ و جماعت، مجالس و محافل کے اجتماع میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

03آوریل
شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال سے ملت جعفریہ ایک عالم بے بدل اور متقی و پرہیز گار شخصیت سے محروم ہوگئی

شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال سے ملت جعفریہ ایک عالم بے بدل اور متقی و پرہیز گار شخصیت سے محروم ہوگئی

نامور عالم دین، صاحب طرز معلم، عالم با عمل شیخ نوروز علی نجفی قدس سرہ پرنسپل مدرسہ جعفریہ کراچی وہ نابغہ روزگار علمی شخصیت تھے جنہوں نے تمام عمر اپنے آپ کو تدریس و تربیت طلاب دینیہ کیلئے اس طرح وقف کئے رکھا کہ گویا ان کا تمام ہم و غم اور مقصد حیات مدرسین و مبلغین دین حقہ کی پرورش و نگہداشت ہے۔

03آوریل
علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ ان کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ان کی زرین اور بیش قیمت علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

03آوریل
ولادت باسعادت امام زمانؑ کی مناسبت سے “جامعۃ النجف سکردو میں تقریب/دین کی معرفت تمام اعمال وافعال کی بنیاد ہے،مقریرین

ولادت باسعادت امام زمانؑ کی مناسبت سے “جامعۃ النجف سکردو میں تقریب/دین کی معرفت تمام اعمال وافعال کی بنیاد ہے،مقریرین

اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقار علی یعسوبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرفت الہٰی اور معرفت اہل بیت اسلام میں تمام انسانی اعمال وافکار کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عصرِغیبت میں نوجوانوں اور دینی طلاب کی ذمہ داریوں کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دین کی معرفت تمام اعمال وافعال کی بنیاد ہے۔ احمد بن اسحاق نےحضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے پوچھاکہ آپ کے بعد روئے زمین پرنمائندہ الٰہی کون ہے؟