25فوریه
امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کی آشکارا صفات میں سے ایک صفت حریت اور آزادی تھی، سیدہ زہرا نقوی

امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کی آشکارا صفات میں سے ایک صفت حریت اور آزادی تھی، سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ سلام کے الہیٰ، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے، ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور ان پر واضح کر دے کہ ہم حسینی ہیں، جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو بن سکتے ہیں،

20دسامبر
خواتین کی آزادی کا نعرہ لگانے والے دراصل معصوم مسلم عورتوں کو ہوس پرستی اور فحاشی کی زنجیروں میں قید کرنا چاہتے ہیں، معصومہ نقوی

خواتین کی آزادی کا نعرہ لگانے والے دراصل معصوم مسلم عورتوں کو ہوس پرستی اور فحاشی کی زنجیروں میں قید کرنا چاہتے ہیں، معصومہ نقوی

سیمینار بعنوان زن ،زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں جامعہ معصومہ بہارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے انعقاد میں ضلعی صدر اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور ان کی کابینہ سمیت مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے بھرپور کاوش کی ۔

11دسامبر
 حجاب اللہ کی جانب سے خاتون کے لیے ایک تحفہ ہے، محترمہ معصومہ نقوی

 حجاب اللہ کی جانب سے خاتون کے لیے ایک تحفہ ہے، محترمہ معصومہ نقوی

خطاب میں محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ دین اسلام کے بنیادی احکامات اور قوانین خدا میں اپنی مرضی کی توجیحات شامل کر کے انہیں یکسر تبدیل کر دیں ، حجاب اسلامی کے خلاف جاری موجودہ سازشی لہر اسی لیے ہے کہ خواتین نام نہاد آزادی کے حصول کے لیے اپنے حجاب سے روگردانی کریں تاکہ اسلامی معاشرہ مزید کھوکھلا اور غیر متحرک و بے اثر ہوجائے۔

30اکتبر
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کا چونتیسیواں سالانہ مرکزی کنونشن

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کا چونتیسیواں سالانہ مرکزی کنونشن

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کا چونتیسیواں سالانہ مرکزی کنونشن قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقدہ ہوا، کنونشن میں آئی ایس او سے وابستہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،

06سپتامبر
وطن کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیدہ زہرا نقوی

وطن کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

12آگوست
ایک ڈرائیور کی بیوی اور شیرخوار بچی کیلئے انصاف کے تقاضےالگ ہیں اور ایک سارٹیفائڈ چور کی بیٹی کیلئے الگ، یہ دہرا معیار انصاف وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

ایک ڈرائیور کی بیوی اور شیرخوار بچی کیلئے انصاف کے تقاضےالگ ہیں اور ایک سارٹیفائڈ چور کی بیٹی کیلئے الگ، یہ دہرا معیار انصاف وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کے تمام قائدین اعلیٰ عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں لیکن قانون اس کے سامنے اندھا ، بہرااور گونگا ہوجاتا ہے، علاج کے نام پر جھوٹ بول کر ایک جماعت کا قائد بیرون ملک فرار ہوجاتا ہے

11آگوست
زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں، سائرہ ابراہیم

زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں، سائرہ ابراہیم

انہوں نے کہاکہ امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا مقصد امر بالمعروف اور نھی عن المنکر تھا اور اس سنت کو سماج اور معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے نیکی کی ھدایت اور برائی سے روکنا ہر مرد و مومن کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے اس واجب کو لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔

09آگوست
امام وقت ع کے نصرت کیلئے عمر لازم نہیں صرف بصیرت ہونی چاہیے، شہ پارہ بتول

امام وقت ع کے نصرت کیلئے عمر لازم نہیں صرف بصیرت ہونی چاہیے، شہ پارہ بتول

نیز انھوں نے کہا کہ چھوٹے سے شہزادے نے اپنے وقت کے امام ع کے لیے سن کو بھلا کر لبیک کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی کہ اپنے امام وقت ع کے نصرت کیلئے عمر لازم نہیں صرف بصیرت ہونی چاہیے۔

01آگوست
معاشرہ میں اصلاح یا انقلاب منظور نظر ہو تو معاشرہ میں موجود ہر طبقہ سے مدد حاصل کرنی چاہئے۔، سیدہ زہرا نقوی

معاشرہ میں اصلاح یا انقلاب منظور نظر ہو تو معاشرہ میں موجود ہر طبقہ سے مدد حاصل کرنی چاہئے۔، سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا کربلا کا درس ہے کہ بصیرت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدار رکھا جائے ورنہ جہالت و گمراہی کے پروردہ ہر جگہ ایسی ہی کربلائیں پیدا کرتے رہیں گے۔ کربلا ایک لگاتار پکار ہے،یزیدیت ایک فکر اور سوچ کا نام ہے اسی طرح حسینیت بھی ایک کردار کا نام ہے قیامت تک حسینیت یزیدیت کے مقابلے میں بر سر میداں رہے گی۔

31جولای
آغا راحت حسینی پر قاتلانہ حملہ اور دو جوانوں کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے، مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے، سائرہ ابراہیم

آغا راحت حسینی پر قاتلانہ حملہ اور دو جوانوں کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے، مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے، سائرہ ابراہیم

قائد گلگت بلتستان سید آغا راحت حسین الحسینی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں قاتلانہ حملے میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہوئے ،رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے جاری بیان میں کہا کےمیں نوجوانوں سے کہتا ہوں انتقامی کاروئی کرنے کے بجائے سنی شیعہ امن پسند نوجوان مل کر دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیں۔