پاکستان؛ آل شیعہ تنظیموں کے تحت ”شہید امت“ کانفرنس 13 جون کو مینار پاکستان پر منعقد ہوگی
























اجلاس میں ایشیا بھر سے 15 پارلیمانی وفود شریک ہوئے ، جن میں پاکستان آذربائیجان، بحرین، کمبوڈیا، چین، قبرص، لبنان، فلسطین،، قطر، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان شامل ہیں
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ زہرا اکیڈمی کراچی کا دورہ کیا اور علمائے کرام سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میںدارالتحقیق قرآن و الحدیث ،تاریخ و عقائد، دارالتبلیغ، ادارہ فارغ التحصیلان، المنتظر یو ٹیوب چینل ، میڈیا سیل اور کیسٹ لائبریری کا افتتاح کر دیاہے۔
انہوں نے کہاکہ علامہ نیاز نقوی 27 سال تک ایک نڈر جج کے طور پر ایران میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انہیں بہترین قاضی قرار دیا گیا ۔مرحوم نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے۔سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے بھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتے تھے۔
ایرانی محقق حجۃ الاسلام سید محسن مرتضوی نے کہاکہ عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا میں عمداً ہر سال تقریباً 75 ملین اسقاطِ حمل ہوتے ہیں اور دنیا کے ایک تہائی حمل کا نتیجہ اسقاط حمل کی صورت میں ہوتا ہے تو اس لحاظ سے یہ مسئلہ انتہائی وسیع اور گھمبیر ہے اور بہت سے افراد اس کے موافق ہیں تو اکثر مخالف بھی ہیں۔
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی پہلی برسی نزدیک ہے اور علامہ مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے "وفاق ٹائمز" نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی طور پر ان کے حوالے سے بیانات، مقالات اور دیگر مواد کے لئے خصوصی صفحے کا افتتاح کیا ہے جہاں پر ان سے متعلق معلومات اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔
وفاق کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کی مناسبت سے ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مدارس دینیہ کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ بہتر روابط کے لئے وفاق المدارس کے صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
بزرگ عالم دین نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی پہلی برسی کی مناسبت سے ان کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اہم پروگرام 14 ربیع الاول بروز جمعرات قم کی مشہور مسجد امام حسن عسکری میں منعقد ہوگا.
صدر وفاق المدار س الشیعہ اورپرنسپل جامعتہ المنتظر آیت اللہ حافظ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ محترمہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت محسن پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوارہے۔