08آوریل
انتظار ظہور مہدی کے اثرات

انتظار ظہور مہدی کے اثرات

 کیا اس قسم کے ظہورپر ایمان انسان کو خواب و خیال کی دنیا میں لے جاتا ہے کہ جس سے وہ اپنی موجودہ حیثیت سے غافل ہوجاتا ہے اور ہر قسم کے حالات کے سامنے ہتھیار ڈال دیتا ہے یا یہ کہ واقعا یہ عقیدہ ایک قسم کے قیام اور فرد اور معاشرے کی تربیت کی دعوت ہے؟

01دسامبر
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا مدرسہ امام حسن عسکریؑ رضویہ سوسائٹی کا دورہ

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا مدرسہ امام حسن عسکریؑ رضویہ سوسائٹی کا دورہ

اس موقع پر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ طالب جوہری مرحوم کے بیٹے مولانا ریاض جوہری سے ملاقات کی اور علامہ کی وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

29نوامبر
اتحادِ تنظیماتِ مدارس کا اجلاس، ملک گیر سطح پر اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کو منظّم کرنے کا فیصلہ

اتحادِ تنظیماتِ مدارس کا اجلاس، ملک گیر سطح پر اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کو منظّم کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک گیر سطح پر اتحادِ تنظیماتِ مدارس پاکستان کو منظّم کیا جائے گا، دسمبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی تنظیمیں مکمل کی جائیں گی اور اس کے بعد ڈویژنل سطح پر تنظیماتِ مدارس کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا.

27نوامبر
آیت اللّٰہ حافظ ریاض حسین نجفی کا زہرا اکیڈمی کا دورہ

آیت اللّٰہ حافظ ریاض حسین نجفی کا زہرا اکیڈمی کا دورہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ زہرا اکیڈمی کراچی کا دورہ کیا اور علمائے کرام سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

05نوامبر
حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میں ادارالتحقیق قرآن و الحدیث کا افتتاح کر دیاگیا

حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میں ادارالتحقیق قرآن و الحدیث کا افتتاح کر دیاگیا

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میںدارالتحقیق قرآن و الحدیث ،تاریخ و عقائد، دارالتبلیغ، ادارہ فارغ التحصیلان، المنتظر یو ٹیوب چینل ، میڈیا سیل اور کیسٹ لائبریری کا افتتاح کر دیاہے۔

28اکتبر
علامہ قاضی سید نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علامہ قاضی سید نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انہوں نے کہاکہ علامہ نیاز نقوی 27 سال تک ایک نڈر جج کے طور پر ایران میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انہیں بہترین قاضی قرار دیا گیا ۔مرحوم نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے۔سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے بھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتے تھے۔

28اکتبر
اسقاط حَمَل کے حوالے سے اہم انکشاف /اسقاط حَمَل سے ہونے والی اموات کی شرح کرونا سے پانچ گنا زیادہ

اسقاط حَمَل کے حوالے سے اہم انکشاف /اسقاط حَمَل سے ہونے والی اموات کی شرح کرونا سے پانچ گنا زیادہ

ایرانی محقق حجۃ الاسلام سید محسن مرتضوی نے کہاکہ عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا میں عمداً ہر سال تقریباً 75 ملین اسقاطِ حمل ہوتے ہیں اور دنیا کے ایک تہائی حمل کا نتیجہ اسقاط حمل کی صورت میں ہوتا ہے تو اس لحاظ سے یہ مسئلہ انتہائی وسیع اور گھمبیر ہے اور بہت سے افراد اس کے موافق ہیں تو اکثر مخالف بھی ہیں۔

18اکتبر
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے موقع پر وفاق ٹائمز کی ویب سائٹ پر خصوصی صفحہ “عالم مجاہد” کا افتتاح

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے موقع پر وفاق ٹائمز کی ویب سائٹ پر خصوصی صفحہ “عالم مجاہد” کا افتتاح

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی پہلی برسی نزدیک ہے اور علامہ مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے "وفاق ٹائمز" نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی طور پر ان کے حوالے سے بیانات، مقالات اور دیگر مواد کے لئے خصوصی صفحے کا افتتاح کیا ہے جہاں پر ان سے متعلق معلومات اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔

18اکتبر
وفاق المدارس الشیعہ کا ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اہلسنت کے جلوسوں کا استقبال کیا جائے گا

وفاق المدارس الشیعہ کا ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اہلسنت کے جلوسوں کا استقبال کیا جائے گا

وفاق کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کی مناسبت سے ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

17اکتبر
وفاق المدارس الشیعہ کااجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

وفاق المدارس الشیعہ کااجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مدارس دینیہ کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ بہتر روابط کے لئے وفاق المدارس کے صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔