وفاق ٹائمز،

06آگوست
قائد شہید علامہ عارف الحسینی مظلوموں کے طرفدار تھے، علامہ مقصود ڈومکی

قائد شہید علامہ عارف الحسینی مظلوموں کے طرفدار تھے، علامہ مقصود ڈومکی

آپ نے عالمی استکباری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کو للکارا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 35 سال گذر جانے کے باوجود قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

05آگوست
علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نجف اشرف پہنچ گیا

علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نجف اشرف پہنچ گیا

کربلا و نجف کے گورنر نے اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا، وفد "حرم امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام" میں حاضری بھی دیگا۔

05آگوست
کربلا والوں کی فکر و فلسفے کی پیروی ضروری ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

کربلا والوں کی فکر و فلسفے کی پیروی ضروری ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

جنہوں نے کربلاء کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صبر و تحمل اور انسانی حرمت کو فروغ دیکر ہم معاشرے کا اچھا شہری بن سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں خدا کے نیک اور پسندیدہ بننے کی کوششیں بھی تیز کرنا ہونگی، اچھی سوچ و فکر کو اپناتے ہوئے معاشرے کی درستگی کرنا ہوگی۔

04آگوست
مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع، 50 ہزار نمازیوں کی شرکت

مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع، 50 ہزار نمازیوں کی شرکت

مسجد الاقصی میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ میں فلسطینیوں کی شرکت میں ایسی حالت میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونسکو نے اکتوبر دو ہزار سترہ میں اعلان کیا تھا کہ مسجد الاقصی مسلمانوں سے متعلق ہے اور یہودیوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

04آگوست
شہداء کربلا نے دین اسلام کی بقاءکیلئے بے مثال قربانی دی، علامہ مقصود ڈومکی

شہداء کربلا نے دین اسلام کی بقاءکیلئے بے مثال قربانی دی، علامہ مقصود ڈومکی

شہدائے کربلا نے ظلم و استبداد کی فضاء میں حق و صداقت اور پرچم اسلام کو بلند کرتے ہوئے یزیدی سلطنت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی یزیدیت کو رسوا کرنے کے لئے ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

04آگوست
علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کی کاظمین میں معصومین (ع) کے حرم میں حاضری

علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کی کاظمین میں معصومین (ع) کے حرم میں حاضری

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی، حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین اکبر، حجۃ الاسلام مولانا مجیر محمد میثمی کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ "حرم مطھر مولا امام موسیٰ کاظم علیہ السلام و حضرت مولا امام محمد جواد علیہ السلام" پر حاضری۔

03آگوست
خودکش دھماکوں کیساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کا شروع ہونا تشویشناک ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

خودکش دھماکوں کیساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کا شروع ہونا تشویشناک ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا ہے کہ پارہ چنار کے اساتذہ اور ہزارہ قبیلے کے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی خدشات کے باوجود تھریٹ والے علاقوں میں بھیجنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، حکومت وقت بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،

03آگوست
علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کی عراق میں موجود پاکستان سفیر احمد امجد سے ملاقات

علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کی عراق میں موجود پاکستان سفیر احمد امجد سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی، حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین اکبر، مولانا مجیر محمد میثمی مسئول شعبہ زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کی عراق میں موجود پاکستانی سفیر جناب احمد امجد سے ملاقات ہوئی،

03آگوست
عراق نے ویزہ فیس صرف اربعین کیلئے ختم کی ہے، علامہ محمد حسین اکبر

عراق نے ویزہ فیس صرف اربعین کیلئے ختم کی ہے، علامہ محمد حسین اکبر

علامہ محمد حسین اکبر نے مزید بتایا کہ عراقی وزیراعظم نے غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی آمد کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا اور پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔