29آوریل
آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات

آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

14فوریه
امیرالمومنینؑ باب مدینۃ العلم ہیں اور عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت، سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان

امیرالمومنینؑ باب مدینۃ العلم ہیں اور عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت، سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان

سربراہ تنظیم المکاتب ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے کہا کہ بغیر علم کے انسان نہ دین سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی بندگی کا حق ادا کر سکتا ہے۔ امیرالمومنین علیہ السلام باب مدینۃ العلم ہیں، وہ اللہ کے خالص بندےہیں لہذا انکے چاہنے والے ان دو باتوں سے غافل نہ رہیں کیوں کہ عبادت و بندگی علیؑ والوں کی نمایاں صفت ہے۔

13فوریه
دشمن معاشرے میں ناامیدی اور مایوسی پیدا کرنا چاہتے ہیں،آیت اللہ رمضانی

دشمن معاشرے میں ناامیدی اور مایوسی پیدا کرنا چاہتے ہیں،آیت اللہ رمضانی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے تین ستون ہیں۔ پہلا ستون تمام جہتوں میں جامع اسلام کا تعارف ہے؛ خصوصا اس کے سامراجیت مخالف پہلو کا تعارف جو امام راحل نے اجاگر کیا۔ دوسرا ستون قیادت ہے اور آج رہبر انقلاب اسلامی امام کے اسی راستے پر گامزن ہیں اور نظام کا تیسرا ستون قم و ملت ہے۔

13فوریه
پہلا اشاعتی قرآن اسلامی دنیا میں قازان شہر میں شایع ہوا ہے،مفتی کمیل سمیع الله

پہلا اشاعتی قرآن اسلامی دنیا میں قازان شہر میں شایع ہوا ہے،مفتی کمیل سمیع الله

انکا کہنا تھا کہ پہلا قرآن جو کسی دارالخلافہ میں شایع ہوا ہے وہ یہی ہے قرآن ہے جو سال ۱۸۰۳ کو جب قازان ایک بڑا اسلامی شہر تھا شایع ہوا حالانکہ اس وقت یہ روسی استعمار کے زیر اثر تھا اور عربی کتابوں کی اشاعت میں مشکلات تھیں۔

13فوریه
رھبر معظم کی کتاب «منتخب الاحکام» کا مالائی زبان میں ترجمہ

رھبر معظم کی کتاب «منتخب الاحکام» کا مالائی زبان میں ترجمہ

کتاب ۶۳۰ صفحات پر مشتمل ہے اور ۱۵۰۰ کی تعداد میں چاپخانه کالولا (kalola Printing) انڈونیشیاء کے تعاون سے شائع کی گئی ہے۔

12فوریه
حجۃ الاسلام والمسلمین بہشتی جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے صدر منتخب

حجۃ الاسلام والمسلمین بہشتی جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے صدر منتخب

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے اعضائے ھیئت نظارت کے اجلاس کے بعد آج حسینیہ امام جوادؑ مشہد میں باضابطہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمدحسین بھشتی کو دو سال کے لیے صدرجامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھدمقدس کےطور پر منصوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

12فوریه
کتاب “اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی” کی دوبارہ اشاعت

کتاب “اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی” کی دوبارہ اشاعت

اس کتاب میں امامیہ عقائد و کلام کی تاریخ پر اجمالی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ متقدمین کے متکلموں کا تعارف بھی کرایا گيا ہے اور خود شیخ طوسی علیہ الرحمہ کی زندگی اور ان کے کلامی نظریات پر نگاہ ڈالی گئی ہے اور ساتھ ہی ان موضوعات کے ضمن میں کلام امامیہ پر بھی تجزیہ و تحلیل پیش کیا گیا ہے۔

12فوریه
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں صیہونی کالونی میں توسیع کا منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں صیہونی کالونی میں توسیع کا منصوبہ

عرب ممالک کے ساتھ دوستی کے سائے میں فلسطینی علاقوں میں صہیونیوں کے ناپاک توسیعی منصوبے جاری ہیں۔

11فوریه
کرگل میں جشن انقلاب، شدید برف باری کے باوجود ہزاروں لوگوں کی شرکت

کرگل میں جشن انقلاب، شدید برف باری کے باوجود ہزاروں لوگوں کی شرکت

انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کے موقعہ پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع کرگل میں آج مختلف جگہوں پر محافل جشن اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا جلوس ضلع صدر مقام کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے برآمد ہوا، جس میں کرگل کے مختلف دیہات سے مومنین سردی اور برف باری کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہر کے زینبیہ چوک پر جمع ہوئے۔

11فوریه
سری لنکا میں مسلمانوں کی میتوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم

سری لنکا میں مسلمانوں کی میتوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دے دی ہے۔