01می
یوم معلم، طلباء کو “مردہ باد امریکہ” اور “مردہ باد اسرائیل” کی حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے، رہبر معظم

یوم معلم، طلباء کو “مردہ باد امریکہ” اور “مردہ باد اسرائیل” کی حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے، رہبر معظم

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے ملکی نظام تعلیم کے حوالے سے اہم نکات کی طرف اشارہ کیا اور تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے مقام اور وظائف بیان کئے۔

11مارس
امام مہدیؑ فرزند رسول بھی ہے اور فرزند ابوطالب بھی جو دنیا کے شرق و غرب پر اسلام کو نافذ کریں گے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی

امام مہدیؑ فرزند رسول بھی ہے اور فرزند ابوطالب بھی جو دنیا کے شرق و غرب پر اسلام کو نافذ کریں گے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی

انہوں نے کہا کہ آج کچھ نام نہاد اس ہستی کے ایمان میں شک و شبہ کا گناہ کرتے ییں ۔امام صادق علیہ السلام نے ایک صحابی جناب ابان کے ایمان ابوطالب پر سوال کے جواب میں فرمایا تھا کہ جو ایمان ابوطالب میں شک بھی کرے گا خدا اسے جھنم میں ڈالے گا خواہ وہ کتنا بڑا نیک مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔

11مارس
حضور اکرم کا مبعوث ہونا عالم ِ انسانیت کے لیے ایک عظیم خوشخبری اور دائمی نجات کی نوید ثابت ہوا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

حضور اکرم کا مبعوث ہونا عالم ِ انسانیت کے لیے ایک عظیم خوشخبری اور دائمی نجات کی نوید ثابت ہوا، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے 27رجب المرجب کو بعثت رسول خدا معراج النبی کے موقع پر کہاکہ حضور اکرم کا مبعوث ہونا عالم ِ انسانیت کیلئے ایک عظیم خوشخبری ہے، عید مبعث انسانیت کو بت پرستی اور ہر قسم کے منفی عقائد سے نجات دلا کر خدا پرستی اور توحید شناسی کی سمت لے جانے کا مبارک دن ہے۔

11مارس
پوپ سے ملاقات میں آیت‌الله سیستانی کا حکیمانہ موقف اسلام کی عزت افزائی کا باعث بنا، دفتر رہبر معظم انقلاب

پوپ سے ملاقات میں آیت‌الله سیستانی کا حکیمانہ موقف اسلام کی عزت افزائی کا باعث بنا، دفتر رہبر معظم انقلاب

دفتر رہبر معظم کے بین الاقوامی روابط کے معاون حجت‌الاسلام والمسلمین محسن قمی نے کہا کہ آیت‌الله سیستانی کی اس تاکید سے وہ تمام سازشیں دم توڑ گئیں جو غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کی جا رہی تھیں۔

10مارس
اسلام آباد میں عید بعثت پیامبر اکرم کی مناسبت سے”اتحاد امت کانفرنس” کا انعقاد

اسلام آباد میں عید بعثت پیامبر اکرم کی مناسبت سے”اتحاد امت کانفرنس” کا انعقاد

اس کانفرنس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی، وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری، سربراہ مجلس‌ وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سمیت دیگر جید علماء کرام نے شرکت کی.

10مارس
امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے، آیت اللہ صافی گلپائیگانی

امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے، آیت اللہ صافی گلپائیگانی

مجمع جہانی اہل بیت ؑ کے زیر اہتمام قم میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی نے فرمایا کہ امت مسلمہ حضرت ابوطالب کی مقروض ہے۔حضرت ابوطالب اور ان کے عظیم خاندان نے دین مبین اسلام کی ناقابل فراموش خدمت کی ہے۔ تمام مسلمانوں بالخصوص شیعیان اہل بیت کا فریضہ ہے کہ اس عظیم شخصیت کو پہچاننے اور دوسروں میں متعارف کرانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش جاری رکھیں۔

10مارس
پیغمبر اکرم ﷺ کی بعثت مؤمنین کے لئے اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے،آیت اللہ مقتدائی

پیغمبر اکرم ﷺ کی بعثت مؤمنین کے لئے اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے،آیت اللہ مقتدائی

آیت اللہ مقتدائی نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا شیعیان اہل بیت کو "عید مبعث" کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید اسلامی امت کی بہت بڑی اور انتہائی فضیلت عید ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس عید اور بعثت پیغمبر اکرم ﷺکو بہت بڑی نعمت سے تعبیر کیا ہے۔

10مارس
اگر جناب ابوطالبؑ کی زحمتیں نہ ہوتیں تو بعثت کا مقصد پورا نہ ہو پاتا، آیت اللہ اختری

اگر جناب ابوطالبؑ کی زحمتیں نہ ہوتیں تو بعثت کا مقصد پورا نہ ہو پاتا، آیت اللہ اختری

آیت اللہ اختری نے جناب ابوطالب کے ایمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ایمان کا مسئلہ ایک واضح اور روشن مسئلہ ہے لیکن تحریف، حسد، بدنیتی، دشمنی، ان چیزوں نے تاریخی حقیقت پر پردہ پوشی کر دی، ابتدائے اسلام میں بھی اس حقیقت کو چھپایا گیا اور آج بھی اس پر پردہ ڈالا جا رہا ہے اور حقیقت کو آشکار کرنے کے بجائے الٹا یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیا ابوطالب مومن تھے یا نہیں؟

10مارس
ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ “قرآن بچوں کا دوست” کا انعقاد+تصاویر

ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ “قرآن بچوں کا دوست” کا انعقاد+تصاویر

بچوں میں قرآن سے انسیت و محبت کو فروغ دینے کے لیے قرآن کی افادیت کو ایک خوبصورت ٹیبلو کی صورت میں خواہر سویرا اور خواہر خدیجہ نے پیش کیا۔ مختلف قرآنی سورہ کے معانی و مفاہیم خوبصورت ایکٹیوٹی کے ذریعے بچوں کو ازبر کروائے گئے۔

10مارس
آيۃ اللہ سیستانی کا موقف، امام خمینی اور امام خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے، معروف عراقی عالم دین

آيۃ اللہ سیستانی کا موقف، امام خمینی اور امام خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے، معروف عراقی عالم دین

عہد اللہ تحریک کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیدری نے کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے موقف کو خالص اسلام کا موقف قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ پوپ سے آیۃ اللہ سیستانی کی ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔