18ژوئن
ایران و امریکا معاہدہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن

ایران و امریکا معاہدہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن

اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے مشترکہ طور پر اور حسنِ نیت کے ساتھ، 18 جون 2026 کو درج ذیل امور پر اتفاق کیا

19دسامبر
حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت نجف اشرف میں مرکزی جلوسِ عزاء فاطمیہ کا اہتمام

حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت نجف اشرف میں مرکزی جلوسِ عزاء فاطمیہ کا اہتمام

مرکزی دفتر نجف اشرف عراق سے جلوسِ عزا کی ابتداء ہوئی، جس میں نَم آنکھوں اور عزائی نعروں میں مومنین کا یہ عزائی اجتماع غمزدہ ماحول میں پاپیادہ شارع الرسول ؐ سے ہوتا ہوا حرم امیر المومنین علیہ السلام پہنچا اور سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مصیبت پر مجلس عزا برپا کی گئی

19دسامبر
اہل گوادر کا حقوق کیلئے موثر احتجاج اور بہتر انداز میں اختتام خوش آئند ہے،قائد ملت علامہ ساجد نقوی

اہل گوادر کا حقوق کیلئے موثر احتجاج اور بہتر انداز میں اختتام خوش آئند ہے،قائد ملت علامہ ساجد نقوی

قائد ملت نے کا کہنا تھا کہ ہم ایک عرصہ سے متوجہ کرتے آئے ہیں کہ جب تک آئین کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی، بنیادی انسانی حقوق اور آئین میں فراہم کی گئی شخصی آزادی کا تحفظ یقینی نہیں بنایا جاتا ترقی یافتہ اور مہذب معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے، افسوس آج معاشرے کا ہر طبقہ پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہے، بچوں سے زیادتیوں سمیت راہ چلتے شہریوں کے جان و مال پر آئے روز حملوں کی خبریں تواتر کے ساتھ آرہی ہیں تو دوسری طرف ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،

18دسامبر
شہید علماء کی تجلیل کا ساتواں پروگرام مدرسہ الامام المنتظر(عج) میں منعقد

شہید علماء کی تجلیل کا ساتواں پروگرام مدرسہ الامام المنتظر(عج) میں منعقد

مدرسہ الامام المنتظر(عج) کے شعبہ فرھنگی تربیتی کی جانب سے شہید علماء کی تجلیل کے حوالے سے ساتواں سالانہ پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے اساتید، علماء اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

18دسامبر
خواتین فکری انتشار سے بچنے کیلئے سیرت زہراؑ پر عمل کریں،قائد ملت علامہ ساجد نقوی

خواتین فکری انتشار سے بچنے کیلئے سیرت زہراؑ پر عمل کریں،قائد ملت علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا کہ خاتون جنت سیدہ فاطمة الزہرا ؑ کی یاد اور پیغام کو زندہ رکھنے کے تین طریقے ہیں، پہلا یہ کہ ان کی ذات اقدس سے عقیدت و احترام اور محبت کا اظہار کیا جائے اور ان سے مکمل وابستگی دکھائی جائے۔ دوسرا یہ کہ ان کو اسلام، انسانیت اور طبقہ نسواں کی خدمت کرنے پر خراج عقیدت و تحسین پیش کیا جائے۔

17دسامبر
جبری گمشدگیاں ،وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، صدر وفاق المدارس الشیعہ

جبری گمشدگیاں ،وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، صدر وفاق المدارس الشیعہ

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے واضح کیا کہ علماءاور دینی طلباءکے لاپتہ ہونے کے واقعات ،وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے جس میں طے کیا گیا تھا کہ ” حکومت کسی بھی مدرسے کے خلاف شکایت کی بنا پر کارروائی سے پہلے متعلقہ بورڈ(وفاق المدارس)کی قیادت کو اعتماد میں لے گی“۔

16دسامبر
سقوط ڈھاکہ، سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات ہیں،قائد ملت جعفریہ

سقوط ڈھاکہ، سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات ہیں،قائد ملت جعفریہ

16 دسمبر کے حوالے سے انہوں نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کے ان المناک سانحات میں سے ایک اندوہناک واقعہ ہے، جب تعلیم میں مشغول بچوں سمیت 140 ہم وطنوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔

15دسامبر
آج اگر دنیا کے سامنے اسلامی نظام اپنے حقیقی شکل میں آجائے تو باقی تمام نظام خود بخود مِٹ جائیں گے،علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

آج اگر دنیا کے سامنے اسلامی نظام اپنے حقیقی شکل میں آجائے تو باقی تمام نظام خود بخود مِٹ جائیں گے،علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

"اسلاموفوبیا اور مذہبی شدّت پسندی" کے موضوع پر منعقدہ آنلائن سیشن سے گفتگو میں حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کہاکہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے اور اس کا عالمی منشور اور ایجنڈا 'صلحِ جہانی' ہے۔یوں اس کے تمام احکام و قوانین بھی آفاقی و جہانی ہیں۔ اسلام کے قانون کا نام ' قرآن' اور اس کے رہبر کا نام 'محمدؐ' ہے۔اسلام اپنے اندر ہر قوم و قبیلہ اور ہر خطے کے لوگوں کو اپنانے کی ظرفیّت رکھتا ہے لیکن افسوس آج دنیا میں بعض نادان افراد کی نادانی اور جہالت کی وجہ سے اسلام بدنام ہو رہا ہے۔

15دسامبر
علامہ حلیؒ،علامہ حسین بخش جاڑاؒ اور علامہ قاضی نیاز نقوی مرحوم کی تجلیل کے لئے علمی سیمینار کل منعقد ہوگا

علامہ حلیؒ،علامہ حسین بخش جاڑاؒ اور علامہ قاضی نیاز نقوی مرحوم کی تجلیل کے لئے علمی سیمینار کل منعقد ہوگا

مدرسہ امام المنتظر(عج)قم کے شعبہ تحقیق کے زیر اہتمام علامہ حلی(رح)، علامہ حسین بخش جاڑا اور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی علمی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے "پانچواں علمی سیمینار"کل مدرسہ امام المنتظر قم میں منعقد ہوگا۔

14دسامبر
عراق؛کینسر میں مبتلا متعدد بچوں کی آیۃ اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات

عراق؛کینسر میں مبتلا متعدد بچوں کی آیۃ اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات

اس ملاقات میں مرجع جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے کربلا میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام سے وابستہ، کینسر کی بیماری سے نمٹنے والے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن"وارث"کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت قرار دیا۔