01می
یوم معلم، طلباء کو “مردہ باد امریکہ” اور “مردہ باد اسرائیل” کی حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے، رہبر معظم

یوم معلم، طلباء کو “مردہ باد امریکہ” اور “مردہ باد اسرائیل” کی حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے، رہبر معظم

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے ملکی نظام تعلیم کے حوالے سے اہم نکات کی طرف اشارہ کیا اور تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے مقام اور وظائف بیان کئے۔

09مارس
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے کاظمین میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے کاظمین میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت

علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے، اس کا وجود نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، عراق میں کافی حد تک امن و امان کی صورتحال قائم ہوچکی تھی اب دوبارہ بد امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن دشمن کے یہ عزائم بھی ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔

09مارس
17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمنار کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمنار کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمینار کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ دفاع وطن میں شہید، زخمی اور جنگی قیدی کے طور پر دشمن کی جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والی خواتین اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے عظیم افتخارات کی اعلی ترین مثالیں ہیں۔

09مارس
حضرت امام موسی کاظم ؑ نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبول نہ کیا، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت امام موسی کاظم ؑ نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے سامنے جھکنا قبول نہ کیا، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

امام موسی کاظم ؑکے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ اسلام کی بقاءاور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ائمہ اہل بیت ؑ کا شیوہ اور طریق رہا ہے اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ سب سے زیادہ عرصہ جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں قید رہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

09مارس
امامؑ برحق صبر و استقامت کا وہ نمونہ تھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

امامؑ برحق صبر و استقامت کا وہ نمونہ تھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام برحق صبر و استقامت کا وہ نمونہ تھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔دین اسلام کے سربلندی کے لیے خاندان رسالت نے عظیم اور قابل رشک قربانیاں دیں۔امام موسی کاظم علیہ السلام نے زندگی کا بیشتر حصہ اور آخری ایام حالت اسیری میں گزار کر حق و صداقت کی طرف داری کا بہترین درس دیاہے۔

09مارس
اگر المہندس اور ایرانی بھائیوں کی جانثاری نہ ہوتی تو “پوپ” کا موصل پہنچنا ممکن نہ تھا، عراقی معروف سنی عالم دین

اگر المہندس اور ایرانی بھائیوں کی جانثاری نہ ہوتی تو “پوپ” کا موصل پہنچنا ممکن نہ تھا، عراقی معروف سنی عالم دین

جماعت علمائے عراق کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر آیت اللہ سیستانی کی طرف سے جہاد کا فتوی نہ ہوتا اور امریکہ کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے ابو مہدی المہندس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بھائیوں کی جانثاری اور جانفشانی نہ ہوتی تو پوپ ہرگز ہرگز موصل کا سفر نہ کر سکتے تھے۔

09مارس
امام موسی ٰ کاظم ؑ نے عزم و استقلال اور جرات سے مصائب کا مقابلہ کیا،قائد ملت علامہ ساجد نقوی

امام موسی ٰ کاظم ؑ نے عزم و استقلال اور جرات سے مصائب کا مقابلہ کیا،قائد ملت علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے 25رجب المرجب کو ساتویں امام حضرت امام موسی کاظم ؑ کے یوم شہادت پر کہا ہے کہ 35 سالوں پر محیط دور امامت میں آپ کی علمی، روحانی اور معاشرتی زندگی، آپ کے خاندان، اصحاب اور شاگردوں سے متعلق واقعات اور علمی اور کلامی مباحثوں کے تذکروں کے بغیر آپ کے حالات زندگی کا احاطہ ممکن نہیں۔

09مارس
آیت اللہ سیستانی کو ایک متواضع اور دانا شخصیت پایا،پوپ فرانسس

آیت اللہ سیستانی کو ایک متواضع اور دانا شخصیت پایا،پوپ فرانسس

پوپ فرانسیس نے ہوائی جہاز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آیت اللہ سیستانی کو ایک متواضع اور دانا شخصیت پایا، ان سے ملاقات میرے لئے روحانی مسرت کا باعث ہوئی۔

09مارس
اگر ہم مظبوط خاندان محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا، محترمہ حنانقوی

اگر ہم مظبوط خاندان محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا، محترمہ حنانقوی

انھوں نے کہا کہ اگر ہم مظبوط خاندان ! محفوظ عورت! مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا کیونکہ انہوں نے ایسا خاندان مرتب کیا جو قیامت تک بے مثل رہے گا ایسے راہنما و رہبر بیٹے جو دین اسلام کی بقا اور شان ہیں.

09مارس
عراق، زائرین پر دہشت گردانہ حملہ، ایک خاتون شہید

عراق، زائرین پر دہشت گردانہ حملہ، ایک خاتون شہید

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے زائرین حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے روضے کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ ان پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون زائرہ شہید اور آٹھ زائرین زخمی ہوگئے۔