14می
لوگ ہر دن کتاب پڑھیں اور کوئي بھی چیز کتاب کی جگہ نہیں لے سکتی، رہبر انقلاب اسلامی

لوگ ہر دن کتاب پڑھیں اور کوئي بھی چیز کتاب کی جگہ نہیں لے سکتی، رہبر انقلاب اسلامی

انھوں نے کتاب میلے کے معائنے کے بعد ایک انٹرویو میں اس طرح کے معائنے کی وجہ پہلے مرحلے میں اپنی ذاتی دلچسپی اور کتابوں سے لگاؤ کو بتایا اور کہا کہ کتاب میلے کے معائنے کی دوسری وجہ کتاب اور کتاب خوانی کے فروغ کی راہ ہموار کرنا ہے۔

06مارس
پوپ فرانسس اور آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی ملاقات  نیک شگون ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

پوپ فرانسس اور آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی ملاقات نیک شگون ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے کہا کہ پوپ صاحب کی عراق میں آیت اللہ سیستانی صاحب سے ملاقات انسانیت کے درمیان روابط کا برقرار رہنا بہت اچھی بات اور  نیک شگون ہے،یہ باب کھلے رہنے چاہئیں۔

06مارس
جناب ابوطالبؑ امیر المومنین علیؑ کی وجہ سے مظلوم واقع ہوئے، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

جناب ابوطالبؑ امیر المومنین علیؑ کی وجہ سے مظلوم واقع ہوئے، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

 آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے جناب ابوطالب کی مظلومیت کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جناب ابوطالب (ع) امیر المومنین علی علیہ السلام کی وجہ سے مظلوم واقع ہوئے، اور کہا کہ وہ افراد جو امیر المومنین علی علیہ السلام کے ساتھ دشمنی رکھتے تھے وہ من گھڑت باتوں اور روایتوں کے ذریعے ہمیشہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ جناب ابوطالب (ع) کے چہرے کو داغدار کریں اور انہیں سوشلسٹ پہچنوائیں اور اس کی وجہ صرف علی علیہ السلام سے دشمنی تھی۔

06مارس
کرگل؛ شیخ محمد آخوندی آبائی گاؤں آپاتی میں سپردخاک+تصاویر

کرگل؛ شیخ محمد آخوندی آبائی گاؤں آپاتی میں سپردخاک+تصاویر

کرگل سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد آخوندی کو آبائی گاؤں آپاتی میں سپردخاک کردیا گیا۔تشیع جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت, مرکزی امام جمعہ والجماعت کرگل کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی.

06مارس
مسیحی روحانی پیشوا پاپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات+تصاویر

مسیحی روحانی پیشوا پاپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات+تصاویر

پاپ فرانسس کی عراق آمد پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور بغداد میں وزیر اعظم، صدر سے ملاقات کے بعد کچھ دیر پہلے نجف اشرف میں مرجع عالیقدر جہان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے کی ہے ۔

05مارس
ایرانی 25 رضاکار خواتین شہر شوشتر کے خاتم الانبیاء ہسپتال  میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی خدمت میں مشغول

ایرانی 25 رضاکار خواتین شہر شوشتر کے خاتم الانبیاء ہسپتال میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی خدمت میں مشغول

اہواز ایران میں ایک بار پھر کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے حوزہ علمیہ امام ہادی(ع)خواہران کا پہلا جہادی گروپ ، جس میں 25 جہادی خواتین شامل ہیں، کو صبح اور سہ پہر کی دو شفٹوں میں کورونا اسپتالوں میں رضاکار عملے کے طور پر مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ میڈیکل عملے کی مدد بھی کریں گی۔

05مارس
کورونا سے مقابلے کی قومی کمیٹی جو بھی اعلان کرے، اس پر عمل کرنا ضروری ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

کورونا سے مقابلے کی قومی کمیٹی جو بھی اعلان کرے، اس پر عمل کرنا ضروری ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس بیان میں اسی طرح نئے ایرانی سال کے موقع پر کورونا وائرس کے مسئلے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کورونا سے مقابلے کی قومی کمیٹی جو بھی اعلان کرے، اس پر عمل ہونا چاہیے، اگر وہ سفر کو ممنوع قرار دیتی ہے تو عوام کو سفر نہیں کرنا چاہیے۔

05مارس
بزرگ عالم دین شیخ محمد آخوندی کی رحلت، کرگل کے عوام کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل

بزرگ عالم دین شیخ محمد آخوندی کی رحلت، کرگل کے عوام کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل

بزرگ عالم دین کی رحلت سے علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پر نہیں کیا جا سکتا مرحوم مغفور کا انتقال کرگل کے عوام کیلئے بالعموم اور علاقہ صوت کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

05مارس
یہ وہ ہاتھ ہے جس کی وجہ سے چرچ کی گھنٹیاں بحال ہوئیں، عراقی سوشل میڈیا پر پوپ کے سفر پر رد عمل+پوسٹر

یہ وہ ہاتھ ہے جس کی وجہ سے چرچ کی گھنٹیاں بحال ہوئیں، عراقی سوشل میڈیا پر پوپ کے سفر پر رد عمل+پوسٹر

عراقی میڈیا پر آنے والے ان پیغامات کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آج عراق و دیگر مناطق میں کلیسا کی گھنٹی کی آواز گونجتی ہے تو یہ حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی مرہون منت ہے.

05مارس
انسان ہمیشہ موت کے لئے تیار رہے، اپنا محاسبہ کرے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انسان ہمیشہ موت کے لئے تیار رہے، اپنا محاسبہ کرے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرمیں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا ہے کہ عام طور پر موت سے عبرت حاصل نہیں کی جاتی ۔کسی دوسرے انسان کی موت سے یہی سمجھا جاتا ہے ،گویا اسی نے مرنا تھا حالانکہ ہر کسی کو ہمیشہ موت کے لئے تیار رہنا چاہئے۔