مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے مشترکہ طور پر اور حسنِ نیت کے ساتھ، 18 جون 2026 کو درج ذیل امور پر اتفاق کیا
علامہ شیخ شفا نجفی نے جامع مسجد امام صادق علیہ السلام اسلام آباد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ دین کے مسائل میں سے ضروری اور اہم ترین مسئلہ، توحید کا مسئلہ ہے اور اصول دین کی پہلی اصل توحید ہے، لہذا اگر انسان توحید کی پہچان اور معرفت اچھے طریقہ سے حاصل کرلے تو باقی اصول کو سمجھنا اور ان کا معتقد ہونا آسان ہوگا
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر انسانی واقعات پر بیانات کے ساتھ عوامل کا جائزہ لے کر مستقل حل بھی نکالا جائے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کے لئے باعث شرم ہے ۔
عالمہ سیدہ توقیر فاطمہ نقوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہاکہ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی طلاب کی مشکلات کو حل کرنےکی کوشش کرتے تھے اور اس کے علاوہ بھی دیگر فیملیز اور دیگر مستحقین کی حتی المقدور مالی معاونت اس انداز میں کرتے تھے کہ حتی فیلمی کو بھی معلوم نہیں ہوتا تھا۔ کئی افراد کی شادیاں کروائیں اور کئی بچیوں کو اپنے گھر سے مختصر سامان دے کر ان کو رخصت کیا اور اسی طرح سے آپ کی رحلت کے بعد بہت سارے لوگوں نے آکر بتایا کہ ہماری ماہانہ بنیاد پر مدد کرتے تھے اور آج ہم ایسے محسوس کرتے ہے کہ جیسے ہمارے سر سے سایہ اٹھ گیا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی علامہ صفدر نجفی، قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان مفتی جعفر حسین مرحوم کے ساتھ نائب صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں، اور ان کی وفات کے بعد علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی قیادت سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ ان کے شاگرداس وقت دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات اور سیرت محمد و آل محمد کے فروغ میں کردار ادا کررہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کلیم اللہ کا لقب دیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کے حقائق دکھائے ،حضرت عیسیٰ ؑ کو روح اللہ اور کلمة اللہ کہا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہستی ہیں کہ جن کا تعارف کراتے ہوئے خداو ند ذوالجلال نے فرمایا : بیشک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا۔ جب ان میں ایک رسول مَبعوث فرمایا جو انہی میں سے ہے۔
محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کا 32 واں یوم وفات پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے،مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد،شہروں اور قصبوں میں مجالس ترحیم اور آن لائن کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کراچی کے دورے سے واپسی پر جامعة المنتظر میں علماءاور طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ جب صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شیعہ سنی دیوبندی اور اہل حدیث علماءایک پلیٹ فارم پر بیٹھیں گے تو اس سے غلط فہمیاں دور ہوں گی۔
بزرگ علمائے کرام کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکتب تشیع کے نزدیک قرآن کے بارے میں ایک غیر متزلزل مسلمہ اور محکم موقف ہے کہ قرآن مجید حضرت خاتم المرسلین کی رسالت پر ایک ابدی معجزہ ہے اور معجزہ میں کسی قسم کی تحریف و تنقیص ناممکن ہے.