دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کو تسلیم کرنا، ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کا نتیجہ: آقا سید باقر الحسینی
























قوم نے تقریباً چالیس روزہ مقدس مزاحمت اور استقامت کے دوران تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے، اور اب کامیابی کے ثمرات حاصل کرنے کا وقت قریب آ پہنچا ہے۔
شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلام آباد کے ایک فسادی مولوی کی طرف سے ملت جعفریہ کو دھمکی پر مبنی شرانگیزویڈیو پیغام کی طرف حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورامن و امان کی ذمہ دار ایجنسیوں کو متوجہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مٹھی بھر خارجی گروہ ہمیں دھمکانے کی جرات نہیں کر سکتا ۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے،جسے تمام اسلامی مکاتب فکر کی قیادت مسترد کر چکی ہے ۔ کسی مسجد ،مدرسہ یا امام بارگاہ کے لیے وقف جگہ پر اس کے طے شدہ مقصد کے علاوہ کسی کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ آج، سفاک اور دہشت گرد صہیونیوں کو تحریک حماس،تحریک جہاد فلسطین اور کرانہ باختری کے اتحاد و وحدت کے نتیجے میں شکست کی تلخیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آج،فتح و کامرانی کی وجہ سے غزہ کے مظلوم اور صابر عوام کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو ٹپک رہے ہیں۔
مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان (قم المقدسہ) حجۃ الاسلام سید ظفر عباس نقوی نے پروگرام کے منتظمین، شرکا اور تمام تنظیموں کے نمائندوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور ان کے مظالم کا پردہ چاک کرنا قرآنی دستور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قم کی سرزمین پر پاکستانی قومی اور علاقائی تنظیموں کا یہ عظیم اجتماع اتحاد اور اتفاق کا عظیم مظاہرہ ہے۔
تربیت گاہ زینب کبری گلگت کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت گلگت میں نائب امام جمعہ و الجماعت کے عنوان سے اپنے فرائص انجام دے رہے ہیں۔ اس ادارے میں ان کی اہلیہ بھی ان کی معاونت کر رہی ہیں جو مکتب نرجس مشہد المقدس کی فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے احکام،شبہات کے جوابات اور مہدویت میں مہارت حاصل کر رکھی ہے۔ تربیت گاہ زینب کبریٰ کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ الطاف حسین انصاری سے اپنے ادارے کی کارکردگی اور فعالیتوں کے حوالے سے وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 2017 میں قائم ہوا اور گلگت سنٹر میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے جس کا مقصد گلگت بلتستان کے علاوہ پورے پاکستان سے غریب اور یتیم بچیوں کی تربیت اور سرپرستی کرنا ہے۔ جہاں حوزوی تعلیم کے علاوہ مروجہ تعلیم کا بھی بہترین انتظام موجود ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ فلسطین والوں نے کیسا بھرپور جواب دیا۔ لوگ چھوٹے مولوی کے خلاف باتیں کرتے ہیں تاکہ بڑوں تک پہنچ سکیں۔ لیکن جو تقویٰ والا ہوتا ہے ان کے راستے کھلتے جاتے ہیں۔ امام خمینی، رہبر معظم اور مراجع عظام کا تقوی ہے کہ آج فلسطینیوں نے ہزاروں راکٹ مار کر اپنے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ تمہاری آئرن ڈوم بھی تمہیں نہیں بچا سکتی۔ ان کے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ رہے ہیں۔ میری اطلاع کے مطابق ان کے ایک منسٹر بھی بھاگ چکے ہیں۔ یہ لوگ بزدل ہیں، ان کے سامنے اسلحہ سے زیادہ ایمان کارگر ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے گلگت بلتستان اور پشاور سے لیکر کوئٹہ تک ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی جانے والی تاریخی ریلیوں میں شیعہ علماءکونسل کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل اور یونٹ کے عہدیداران و علماءکرام ، کارکنان و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر علماءکرام و عہدیدارن نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خطابات میں کہاکہ فلسطین کے مظومین کی حمایت اسلام کا عین فریضہ ہے، اقوام عالم فلسطینی بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
ان 12 روز کے دوران جابر حکومت نے انتہائی بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا جو عام طور سے غزہ میں انجام ديئے گئے، ان اقدامات سے ثابت ہوگیا کہ فلسطینیوں کی متحدہ تحریک کے مقابلے میں اپنی کمزوری اور ناتوانی کے سبب وہ اسطرح کے شرمناک اور جنون آمیز اقدامات کررہی ہے، اور پوری دنیا کی رائے عامہ کو اپنے خلاف اکسا رہی ہے حتی اپنے حامی مغربی ملکوں خصوصا سفاک امریکہ کو پہلے کی نسبت اور زيادہ منفور اور قابل نفرت بنا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی جس مقصد کے لئے بنائی گئی اب اس کا کچھ نہیں پتہ۔غیر موثرہوچکی ہے، اب بھی یورپی یونین کے اصرار پر امریکی صدر جنگ بندی کے لئے مجبور ہوا۔ دیگر چند مسلمان ممالک نے کچھ آوازبلند کی۔ مسلمان اب بھی ہوش میں آئیں ، اللہ کی طرف رجوع کریں۔ سابقہ امتوں کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔ جو قوم اللہ کو بھلا دیتی ہے تو اللہ بھی اسے بھلا دیتا ہے اور وہ مختلف عذابوں، بلاﺅں کا شکار ہوجا تی ہے۔