دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
مجلس عزا سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔
15روزہ وفاق میں عالم اسلام کے دینی مدارس کی خبریں سمیت مراجع عظام،علمائے کرام کے مختلف بیانات اور مقالہ جات شامل ہیں.
درسہ الامام المنتظر قم ایران میں طلاب سے خطاب میں حجۃ الاسلام والمسلمین استاد سید عضنفر فائزی نے کہاکہ قرآن مجید میں روزے کےحوالے سے ۲۳ آیات نازل ہوئی ہیں جن میں آٹھ آیات سورہ بقرہ میں اور باقی آیات قرآن کے دیگر سوروں میں موجود ہیں۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے مرحوم بزرگ عالم دین حجتہ السلام والمسلمین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا صاحب کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد بزرگوار کی قومی و ملی،تنظیمی اور ملت تشیع پاکستان کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔
جامعة المصطفیٰ العالمیه نے ایک بیان میں سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آغا ذوالفقار حیدر نے کہاکہ مبلغ کی سب سے پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنی تہذیب کرے اس کے بعد منبر پر جائے تاکہ اس کی باتوں میں تاثیر پیدا ہو دوسرا یہ کہ لوگوں میں خوف خدا پیدا کرنے سے پہلے خود خوف خدا رکھتا ہو۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر نے کہاکہ قرآن کی رو سے مبلغ کی خصوصیت خوف خدا ہے ایک مبلغ کو لوگوں کا خوف نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خدا کے ہوتے ہوئے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور مال و دولت شہرت سب کچھ خدا دینے والا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مبلغ کے لئے مطالعہ ضروری ہے ورنہ اس کی شخصیت کو قبول نہیں کیا جائے گا اور لوگ موضوعاتی گفتگو کو پسند کرتے ہیں لہذا مبلغ کو چاہیے کہ موضوعاتی گفتگو کرے اور اس گفتگو کو قصص و اشعار و آیات و روایات کے ذریعے مزین کرے۔
مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت سنجیدہ نہ رہے عوام الناس سے ہنسی مزاق کرے اور ان میں گھل مل جائے ان کی باتوں کو سنے اور سمجھنے کی کوشش کرے تاکہ لوگ اس سے اپنا خیر خواہ سمجھیں اسی طرح مبلغ کی ذمہ داری ہے کہ مستحبات کا خیال رکھے فقط واجبات پر اکتفاء نہ کرے۔
مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں محفل جشن سے خطاب میں استاد حوزہ علامہ غضنفر حیدری نے کہاکہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی کل زندگی اٹھارہ برس کی تھی اور اس مختصر سی زندگی کے ہر پہلو میں درس موجود ہیں انسان کی زندگی ختم ہوجائے گی لیکن ان پہلوؤں کی حقیقت تک نہیں پہنچے گا۔