غدیر؛ تاریخ سے بالاتر اور اعتقادی و تمدنی پہلووں پر مشتمل ایک واقعہ
























امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے ڈویژنل صدر حسن رضا نے اپنی کابینہ کے ہمراہ امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی سے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر پشاور میں ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کے ایک طرف روزگار اور مریضوں کے لئے واحد راستہ قراقرم شاہراہ ہے، جس پر سفر محفوظ ہونے کے بجائے مزید غیر محفوظ اور تکلیف دہ ہوتا جا رہا ہے۔
شاعر مشرق نے ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کچھ اس طرح سے کیا ”مریم ؑ از یک نسبت عیسی عزیز از سہ نسبت حضرت زہرا ؑ عزیز“علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ خاتون جنت سیدہ فا طمة الزہرا ؑ کی یاد اور پیغام کو زندہ رکھنے کے متعدد طریقے ہیں یہ کہ ان کی ذات اقدس سے عقیدت و احترام اور محبت کا اظہار کیا جائے اور ان سے مکمل وابستگی دکھائی جائے۔
رئیس الوفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت تعلیم سے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور زور دیا گیا کہ اس حوالے سے حائل مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے۔ آئندہ وفاق المدارس کی کابینہ اورمجلس اعلیٰ کا ایک اجلاس آن لائن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بی بی فاطمہ زہراؑ نے اپنے معرکتہ الآرا خطبے میں اسلام کے عقائد اور اعمال کا فلسفہ جس طرح بیان کیا، اسلام کے پیروکاروں کو چاہیئے کہ وہ اسلام کو اُس کے اصلی اہداف کے تشخص کے ذریعہ سے پہچانیں تاکہ اس پر عمل کرتے وقت زمانے کے کسے بھی قسم کے حالات اس کے پیروکاروں کے پائے عمل کو متزلزل نہ کرسکیں
علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات علوم قرآن و سنت اور علوم اہل بیت علیھم السلام کی تبلیغ و ترویج میں مدارس علمیہ کا کلیدی کردار رہا ہے۔ مدارس دینیہ دینی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "فلسطینی عوام کو پورا فلسطین واپس ملنا چاہئے ، جنگ بندی کا فیصلہ اسرائیل کی شکست کے مترادف ہے اور علاقے کے لوگوں پر صیہونی تسلط کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بسیجی انسان کشوں اور غارتگر استکبار کے سامنے سربلند اور خدا کے سامنے سرتسلیم خم ہوتا ہے۔ پرہیزگار انسان بصیرت کی وجہ سے دشمن کے فریب میں نہیں آتا ہے۔ وہ کبھی اپنا سرمایہ ضائع نہیں کرتا ہے۔
پروگرام کے آخر میں جامعہ روحانیت پاکستان کے صدر نے پاراچنار و غزہ کی حمایت میں قرارداد پیش کی گئی۔ قراداد کا متن اس طرح ہے؛ 1۔ آج کا یہ عظیم الشان محب وطن علماء کا اجتماع مظلوم فلسطینی اور پارہ چنار کے باشندوں پر ہونے والے ظلم کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔ 2۔ آج کا یہ اجتماع اسرائیل سے ہر قسم کے تعلق کو حب الوطنی اور ملک کے مفاد کے خلاف سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کے اقدام کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔