20می
بشار الاسد کا رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت

بشار الاسد کا رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت

بشار الاسد نے اپنے پیغام میں سوریہ کی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی پر زور دیتے ہوئے مرحوم صدر اور ان کے ساتھیوں کے المناک فقدان پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

10می
ہندوستانی عالم دین مولانا سید عمران حیدر زیدی انتقال کرگئے

ہندوستانی عالم دین مولانا سید عمران حیدر زیدی انتقال کرگئے

مولانا سید رضی پھندیڑوی دہلی کے مطابق ہندوستانی معروف عالم دین حجۃ الاسلام سید عمران زیدی آج 10 مئی 2021 صبح 5:00 بجے لکھنؤ میں انتقال کرگئے ہیں۔

10می
سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کا رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے جکی اجازت ہوگی تاہم زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ زائرین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

09می
کابل کے سید الشہداء گرلز اسکول پر ہونے والے حملے میں طالبات سمیت 75 شہید اور کئی زخمی

کابل کے سید الشہداء گرلز اسکول پر ہونے والے حملے میں طالبات سمیت 75 شہید اور کئی زخمی

افغان وزارت داخلہ کے مطابق، مغربی کابل کے ضلع دشت برچی کے علاقے چہل دختران میں واقع سید الشہدا گرلز اسکول کے سامنے تین دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کم سے کم تیس افراد شہید اور پچھتر زخمی ہوگئے۔

08می
عالمی یوم القدس پر یمن میں عظیم الشان ریلی/اتحادیوں کا ہوائی حملہ، 10 شہید و کئی زخمی

عالمی یوم القدس پر یمن میں عظیم الشان ریلی/اتحادیوں کا ہوائی حملہ، 10 شہید و کئی زخمی

 پوری دنیا کی طرح یمن کے ملسلمانوں نے بھی یوم القدس کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر قدس کے غاصبوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

08می
اسرائیل کا زوال شروع ہوچکا ہے، سیدحسن نصراللہ

اسرائیل کا زوال شروع ہوچکا ہے، سیدحسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے جائز حق کے لئے ملت فلسطین کی جدوجہد اور قدس سے عدم لاتعلقی پورے استقامتی محاذ کو قانونی حیثیت عطا کرتی ہے اور جو کچھ اس وقت فلسطین میں ہورہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کا زوال شروع ہوچکا ہے۔

07می
بیت المقدس کے محور پرمسلمانوں کی ہم آہنگی اور اتحاد صیہونی دشمن اور اس کے حامی امریکا اور یورپ کے لئے وحشتناک ہے، رہبر معظم انقلاب

بیت المقدس کے محور پرمسلمانوں کی ہم آہنگی اور اتحاد صیہونی دشمن اور اس کے حامی امریکا اور یورپ کے لئے وحشتناک ہے، رہبر معظم انقلاب

عالمی یوم القدس کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے ٹیلی ویژن کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطین کا معاملہ بدستور امت اسلامیہ کا سب سے اہم مسئلہ ہے آپ نے فرمایا کہ ظالم اور سفاک سرمایہ دارانہ نظام کی پالیسیوں نے ایک پوری قوم کو اس کے گھر، وطن اور آبائی سرزمین سے محروم و بے دخل کرکے وہاں ایک دہشت گرد حکومت قائم کی اور غیروں کو لاکر بسادیا -

07می
روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت اور اعلان جہاد کادن ہے،علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی

روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت اور اعلان جہاد کادن ہے،علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی

عالمی یوم القدس کے موقع پر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت اور اعلان جہاد کادن ہے، قدس کا مسئلہ ناقابل فراموش ہے ،اس دن کو ہمیشہ یاد رکھا جا ہے گا کیونکہ یہ مسلمانوں کا ایک تاریخی مسئلہ ہے۔

07می
عالمی یوم القدس کے موقع پر قم میں فلسطینی پرچم کشائی

عالمی یوم القدس کے موقع پر قم میں فلسطینی پرچم کشائی

عالمی یوم القدس کی مناسبت اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے مقدس شہر قم میں فلسطینی پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب رکھی گئی جس میں اسلامی تبلیغات کے ڈپٹی چیئرمین نصرت اللہ صافی، نمائندہ ولی فقیہ قم اور آستان مقدس حضرت معصومہ کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی، فوج اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سمیت سٹی گورنمنٹ کے سربراہان بھی شریک تھے۔

07می
قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے اپنے ایک بیان میں کہا قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمان عج سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے۔