صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
محقق مہدویت حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہاکہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء سے اس وقت ملاقات ممکن ہے جب امام علیہ السلام خود چاہیں اور کسی شخص یا فقیہ سے ملاقات کرنے میں آپ خود مصلحت جانیں۔ اس کے علاوہ کوئی دوسری صورت ممکن نہیں ہے۔اب یہ کہ کوئی شخص جب چاہے، جہاں چاہے امام علیہ السلام کی ملاقات کو جائے اور جو شخص امام علیہ السلام سے اس طرح کی ملاقات کا دعویٰ کرتا ہے وہ کذاب اور جھوٹا ہے۔
نشست کے آغاز میں استاد حوزہ اور محقق مہدویت حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہاکہ اب تک امام زمان علیہ السلام سے جن افراد کی ملاقاتیں ہوئی ہیں وہ ایک خاص ماحول میں ہوئی ہیں؛ لیکن کچھ لوگ امام زمان علیہ السلام سے ملاقات کا دعویٰ کرکے لوگوں کے عقائد سے سوء استفادہ کرتے ہیں؛ نیز دین اور اسلامی معاشرے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے کہا کہ ہمیں توجہ کرنا چاہیے کہ ہمیں امامت کے زیر سایہ رہنا چاہیے نہ خلافت کے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اگر حضرت علی نہ ہوتے تو دیگر خلفاء بھی نہ ہوتے، امامت قیامت تک باقی رہنے والی چیز ہے لیکن خلافت فنا پذیر ہے۔ جیسا کہ مفتی امامت کے زیر سایہ ہوتا ہے لیکن وزیر خلافت کے زیر سایہ۔
حجت الاسلام مروی نے کہا کہ تمام شیعوں اور امام رضا(ع) کے محبّوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ تعلیمات و معارف رضوی کو معاشرے میں پھیلائیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی آستان قدس رضوی سے یہ تاکید ہے کہ ثقافتی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے.
یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا سمیت اس ملک کے دیگر 20 شہروں میں قومی استقامت کے دن کے موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرے کر کے یمن کے خلاف سعودی عرب کے جاری جرائم کی شدید مذمت کی۔
انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ، چھے سال قبل آدھی رات کو آغاز ہونے والی جارحیت ایک جرم اور غداری تھی۔ ماضی کے سمجھوتوں کے تحت یمن اور اس کے برے ہمسائے کے درمیان حالات پرامن تھے اور یمن کی جانب سے کوئي ایسا قدم نہیں اٹھایا گیا کہ اس ملک کے خلاف جارحیت میں متحدہ عرب امارات کی مشارکت کا جواز بن سکے۔
بین الاقوامی نظریہ مہدویت کا سولہواں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا کہ جب ہم اس بات کاعقیدہ رکھتے ہیں کہ ہمارا امام "حی وحاضر" ہے اور وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں توہم پر اس عقیدے کی کچھ ذمہ داریاں بھی عائدہوتی ہیں۔ اگر کوئی لا علمی کی حالت میں مرجائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔
حضرت امام زمان علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دن کو ہر سال زیادہ شان و شوکت کے ساتھ منانا چاہئے؛ کیونکہ اگر ایک لمحے کے لئے ان کے لطف وکرم کی نظر نہ ہو تو کائنات مٹ جائے گی
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی چھبیسویں برسی کی مناسبت سے قم المقدس میں پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس قم المقدس کی قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں حوزہ علمیہ قم میں مقیم پاکستانی علمائے کرام اور دینی طلاب نے شرکت کی۔