19می
قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کرے، رہبر معظم

قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کرے، رہبر معظم

رہبر معظم نے کہا ہے کہ ساری قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کی سلامتی کے لیے دعا کرے۔

10اکتبر
ملک بھر میں جشنِ عید میلادالنبی ص مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشنِ عید میلادالنبی ص مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں قوم پر زور دیا ہے کہ وہ نبی ص کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کریں اور معاشرے اور ملک میں امن قائم کریں۔

10اکتبر
نبی اکرم (ص) کے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، عمران خان

نبی اکرم (ص) کے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوشحالی انصاف کی وجہ سے آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر نہیں جاتا، رول آف لا انڈیکس میں سارے مسلم ممالک 20 فیصد سے کم ہیں، جو ممالک بڑے ڈاکوں کو نہیں پکڑتے، وہ سب غریب ہیں۔

09اکتبر
لاہور، عید میلادالنبی (ص) کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے

لاہور، عید میلادالنبی (ص) کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے

تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔ توپوں کے دہانے گرجدار آوازوں کیساتھ کھل گئے۔ توپوں کی سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

09اکتبر
سیرت طیبہ نبی (ص) پوری بشریت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

سیرت طیبہ نبی (ص) پوری بشریت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہفتہ وحدت کا اعلان کر کے اسلام دشمن استکباری قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ جو "لڑاؤ اور حکومت کرو" کی منحوس منصوبے کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے تھے کیونکہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں جن کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والا نا تو شیعہ ہے اور نا ہی سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔

09اکتبر
عید میلاد النبی (ص) عاشقان رسول کا اپنے نبی سے تجدید عہد کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

عید میلاد النبی (ص) عاشقان رسول کا اپنے نبی سے تجدید عہد کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے، نبی (ص) سے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی (ص) کے احکامات پر دل وجاں سے عمل کیا جائے، نبی (ص) کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے، اخوت و رواداری کا دامن اگر مضبوطی سے تھام لیا جائے تو عالم اسلام کے سر سے زوال کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔

09اکتبر
نبی اکرم (ص) کی سیرت مقدسہ تمام انبیا و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

نبی اکرم (ص) کی سیرت مقدسہ تمام انبیا و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ میری طرف سے اس نعمتِ عظمٰی کی تشریف آوری پر قوم کو مبارک ہو، یہ اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہوا کہ اس نے حضور (ص) کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپ (ص) کی تشریف آوری سے دکھی انسانوں کو سکون ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا، یتیموں اور بیواؤں کو پناہ ملی، غریبوں کو خوداری، غلاموں کو عزت اور امیروں کو سخاوت نصیب ہوئی۔

09اکتبر
ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی مل کر میلاد النبیؐ کے جلوس نکالیں، علامہ باقرعباس زیدی

ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی مل کر میلاد النبیؐ کے جلوس نکالیں، علامہ باقرعباس زیدی

اس موقع کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا حیات عباس نجفی، مولانا نشان حیدر ساجدی، میر تقی ظفر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں چند مٹھی بھرتکفیری سوچ کے حامل افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔

09اکتبر
علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امدادی سرگرمیوں اور امور زائرین کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور خدمات پر سراہا نیک خواہشات کا اظہار کیا

08اکتبر
قم المقدسہ میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی دوسری برسی

قم المقدسہ میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی دوسری برسی

گزشتہ رات قم میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر اور ایران کے مختلف صوبوں میں جج کے فرائض سرانجام دینے والے پاکستانی معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کی دوسری برسی اہم دینی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔