صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے، جبکہ کمیٹی ممبران کیساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عام شہریوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں بھی لی جائیں گی۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھاکہ مزدور کی تعریف ، مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ دینے والا نظام کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ مزدوروں کی عزت و آبرو اور ان کے حقوق کو تحفظ صرف اسلامی نظام ہی دے سکتا ہے ،کیپٹل ازم ، سوشل ازم اور کیمونزم اس میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں مزدوروں پر ستم تو ڈھائے گئے لیکن ان کا تحفظ نہ ہو سکا۔ رسول کریم کا ارشاد ہے۔ ”قیامت کے دن جن تین آدمیوں کے خلاف میں مدعی ہوں گا ان میں ایک وہ شخص جو کسی کو مزدور رکھے اور اس سے پورا پورا کام لے مگر مزدوری پوری نہ دے“ ۔
پاکستان میں آیت اللہ العظمی شیخ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے اپنے دورہ کراچی کے دوران المرتضی اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی.
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ اقدس پر وفاقی کابینہ کے ارکان کی حاضری کے موقع پر شرپسند عناصر کی طرف سے نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں مذہب کارڈ کا منفی استعمال اور ریاست مدینہ کے قیام کے دعوے مطابقت نہیں رکھتے ۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔
بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لیے جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا، امام امت کے حکم پر پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور قائد ملت اسلامیہ قائد ملت کے حکم پر ملک بھر ہر سال احتجاجی ریلیاں نکال کر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ آج ہم دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے آواز بلند کررہے ہیں، آل سعود مسلسل 6 سالوں سے یمن پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماءکونسل ، جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر مذہبی تنظیموں اور شہریوں نے چاروںصوبوں، خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس منایا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ برادر ملک ایران کی طرف سے شروع ہونے والے اس عالمی دن کا مقصد امت مسلمہ کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار تھا۔